اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ٹرانسفر ججز کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
اسلام آباد:ہائی کورٹ بار کی جانب سے ٹرانسفر ججز کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ٹرانسفر ججز کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور اس سلسلے میں آئینی پٹیشن واپس لینے کے لیے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔
ہائی کورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔
ججز سنیارٹی کیس
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس میں آئینی درخواست واپس لینے کی درخواست داخل کر دی ۔ آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ اسلام آباد بار کی مجلس عاملہ کے فیصلے کی روشنی کیا گیا ۔
درخواست کے متن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل ججوں نے خود آئینی درخواست داخل کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ متاثرہ فریق نہیں، لہذا سابق باڈی کی جانب سے دائر آئینی درخواست واپس کی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کا 5رکنی آئینی بینچ 17اپریل کو ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: درخواست واپس لینے کا فیصلہ آئینی درخواست واپس لینے اسلام آباد ہائی کورٹ ہائی کورٹ بار
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد سمیت تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔
4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں۔ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔