غیر قانونی غیرملکیوں کی واپسی کا عمل جاری، 4 لاکھ 77 ہزار سے زائد واپس جا چکے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
حکومت کی جانب سے 31 مارچ کی ڈیڈلائن کے اعلان کے بعد سے اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 434 افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی میں تیزی آ رہی ہے۔
2 اپریل کو 477 افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس لوٹے، جبکہ اب تک طورخم، انگور اڈہ اور خرلاچی بارڈر پوائنٹس کے ذریعے ہزاروں افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں واپسی کا یہ عمل مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور غیر قانونی افغان خود اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں۔ اب تک کسی کو گرفتار کر کے زبردستی بھیجنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
سٹی 42 : افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی