لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء  ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی کچھ تعداد الحمراء  ہال کے باہر دھرنا دیکر بیٹھ گئی۔ بعدازں واٹر کینن اور پولیس کے خوف سے مظاہرین واپس دھرنے کی جانب فیصل چوک چلے گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کی جانب

پڑھیں:

ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی

ایک بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتے ہیں، خالد مقبول بتائیں 3 حکومتوں کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ  پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کسی صورت متنازع کینال بننے نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے: سریندر ولاسائی
  • پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج