لاہور پولیس نے فرانسیسی خاتون کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور میں مزنگ پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا۔
لاہور پولیس کے ایس پی عبدالحنان کے مطابق فرانسیسی خاتون کا موبائل ریس کورس کے علاقہ میں گم ہوا تھا۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے موبائل فون ریکور کر کے فرانسیسی خاتون کے حوالے کیا۔
پولیس کے مطابق پولیس کے بروقت ریسپانس پر فراسیسی خاتون نے شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فرانسیسی خاتون
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔