پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔ کچھ قیاس آرائیاں یہ بھی ہیں کہ وہ فکسڈ فیس کے بجائے منافع میں حصہ داری کا ماڈل اپنا سکتی ہیں، جو اب بڑے ستاروں کی نئی پسندیدہ حکمت عملی بن چکا ہے۔
’کرش 4‘ کے حوالے سے تو بات ہی کچھ اور ہے۔ ریتک روشن کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری ہمیشہ سے مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے، اور اب جبکہ یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے، تو فلم کے پرستاروں میں زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ریتک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جدید ترین وی ایف ایکس اور پرجوش کہانی کے ساتھ ساتھ ’جادو‘ کا کردار بھی واپس آ رہا ہے، جو اس سیریز کے مداحوں کے لیے ایک بڑا تحفہ ثابت ہوگا۔
یاد رہے کہ ’کرش‘ سیریز نے ریتک روشن کو سپر اسٹار بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور اب ’کرش 4‘ فلم 2026 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی شوٹنگ کےلیے ابھی کافی وقت ہے، جس میں ٹیم اسکرین پلے کو مزید بہتر بنا سکے گی اور وی ایف ایکس کے شاندار مناظر تیار کر سکے گی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
گزشتہ سالوں کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز نے بالی ووڈ کے باکس آفس پر راج کیا اور بزنس کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑے، شاہ رخ خان کی 2023 میں 3 فلموں کا مجموعی بزنس 2600 کروڑ روپے تھا۔
دوسری طرف بالی ووڈ کا ایک اسٹار ایسا بھی ہے جس کی فلموں نے آمدنی کے لحاظ سے کئی بڑے اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 27 سالہ جعفر صادق 5 سال سے بھارتی فلمز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، جنہوں نے بطور ڈانسر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر اداکار کمل ہاسن کی فلم ’ وکرم‘سے انڈسٹری میں اپنا نام بنایا، انہوں نے رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ میں بھی لاجواب اداکاری کی، جو ان کی پہلی فلم سے بھی زیادہ کامیاب رہی۔
جعفر خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خاں کے ساتھ بھی کام کیا، انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور ان کی آخری آن اسکرین فلم ’بے بی جوہن‘ تھی۔
ان کی فلمیں بزنس کے لحاظ سے کافی کامیاب رہیں، ان کی پہلی فلم’ وکرم‘ نے عالمی سطح پر 414 کروڑ بھارتی روپے، رجنی کانت کی فلم’ جیلر‘ نے 650 کروڑ بھارتی روپے کمائے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kishor Ravichandran (@sinty_boy)
جعفر صادق کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’جوان‘ نے بھی بزنس کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے 1150 کروڑ بھارتی روپے کمائے، مجموعی طور پر ان کی 5 فلمیں باکس آفس پر اب تک 2200 کروڑ سے زیادہ بزنس کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام
رجنی کانت، سنی دیول یا رنبیر کپور جیسے سپر اسٹارز کی فلموں نے بھی باکس آفس پر اتنا زیادہ بزنس نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news باکس آفس بالی ووڈ بزنس جعفر خان رجنی کانت شاہ رخ خان