غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔
ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔
اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردیئے گئے۔
وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹوبھارتی سکھ یاتر واہگہ بارڈر سے واپس وطن روانہ ہو گئے، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا۔
بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے سکھ یاتری بھارت واپس روانہ ہوئے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، ایڈیشنل سیکریٹری سیف اللّٰہ کھوکھر اور ممبران پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کےلیےرہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگرانتظامات یقینی بنائےگئےہیں۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ آپ لوگ واپس آئیں اور ہم مل کر محبتیں بانٹیں۔
انہوں یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، کوشش ہو گی اگلی بار ویزوں کی تعداد میں اضافہ ہو۔