2025-04-23@17:32:40 GMT
تلاش کی گنتی: 327
«رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی»:
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے بعد عالمی بینک نے بھی رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا ہے جبکہ 2026 میں 3.1 فیصد اور 2027 میں 3.4 فیصد ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ روزگار کی فراہمی، آبادی میں تیزی سے اضافہ اور غربت میں کمی پاکستان کے لیے بڑے چیلنجز ہیں اور پائیدار ترقی کے لیے وسیع تر معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی معیشت میں بہتری کے ساتھ ساتھ موجود چیلنجز اور آئندہ کے لیے اصلاحاتی سفارشات پر روشنی ڈالی گئی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر ریکارڈ...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی گاڑیوں کی مشیرِ سیاحت کے دفتر کے زیرِ استعمال ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ کے مطابق مشیرِ سیاحت اپنے نام پر جاری کی گئی گاڑیوں سے خود لاعلم تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر حسنین خان کے خلاف مس کنڈکٹ کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی کا شکایتوں اور انکوائریوں کے بعد گوادر تبادلہ کراچی ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر نے... انکوائری رپورٹ میں حسنین خان کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشیرِ سیاحت کے دفتر سے جاری کی گئی گاڑیوں کی انکوائری کی جائے، گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال اور اختیارات...
سندھ میں نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا ہے۔ خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر وکلا کے دھرنے نے چوتھے روز میں داخل ہو کر ملک کی بین الصوبائی تجارت کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ دھرنے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، جن میں ٹرک، مال بردار گاڑیاں اور مویشیوں سے لدی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کا سامان خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی گاڑیاں واپس لوٹ گئیں۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ آبادی سے دور پھنسی گاڑیوں میں لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں جبکہ مویشیوں کی ہلاکت کے خدشات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔سکھر، نوشہروفیروز،...
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے کی وجہ سے ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے۔ دھرنے کی وجہ سے آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے، جنہیں مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کرنا تھا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلیے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے...
دو روز قبل جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تیمارداروں کے تشدد کے واقعے پر احتجاج کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن 2 گروپس میں تقسیم ہوگئیتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر پر تیمارداروں کے تشدد کا واقعے پر احتجاج کے معاملے کی انکوائری رپورٹ کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ایک گروپ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ ینگ ڈاکٹرز کے دوسرے گروپ نے بدستور اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس حوالے سے چیئرمین وائے ڈی اے ڈاکٹر فرخ کی قیادت میں آج مارچ کیا جائے گا، مارچ کا مقصد ڈاکٹرز کے تحفظ اور وقار کی بحالی ہے۔ واقعے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر جناح...
پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا۔ اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان سپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی...
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت...
گرمیاں شروع ہوتے ہی پشاور کے کارخانو مارکیٹ میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے، جو گرمی میں کم خرچ ایئر کنڈیشنر اور روم کولر کی تلاش میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ کارخانو مارکیٹ میں ہر قسم کے اے سیز، روم کولر اور ری چارچ والے پنکھے دستیاب ہیں لیکن زیادہ مانگ پورٹیبل اے سی کی ہے، جو دکانداروں کے مطابق ضرورت کے مطابق کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جا سکتا ہے اور سب سے بڑی بات اس کا بجلی کا خرچ کافی کم ہے۔ کارخانو شاہین مارکیٹ کے دکاندار جمعہ خان کے پاس بھی پورٹیبل اے سی ہیں، جس میں ان کے مطابق خریدار بھی دلچسپی لے رہے ہیں اور خرید بھی رہے ہیں، انہوں...
پشاور:سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔ ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔ رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس...
تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5 اعشاریہ 3 سال زیادہ خواتین زندہ رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73 اعشاریہ 5 سال ہے۔ تاہم پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے 5 سال کم زندہ رہتے ہیں۔
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے...
کراچی میں 201کیسز رپورٹ ،حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں اضافہ بیماری کی ایک نایاب اور ممکنہ مہلک شکل دماغی ملیریا کے کیس کابھی سراغ ملنے لگا محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16اپریل تک 20,000سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے ۔کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے ۔صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی...
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری سرحدوں پر غیر ارادی طور پر پھنس جانے والے ماہی گیروں کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک جامع علاقائی پالیسی فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ اس فریم ورک میں دونوں ممالک کے مابین تنازعات کی بھینٹ چڑھنے والے غریب ماہی گیروں کی حالتِ زار، جیلوں میں ان کے ساتھ روا رکھے گئے امتیازی سلوک اور ان کے خاندانوں پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کو تفصیل سے اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال درجنوں پاکستانی اور بھارتی ماہی گیر بحیرہ عرب میں غیر ارادی طور پر سمندری حدود عبور کرنے کے جرم میں...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے والی رپورٹس کی دیکھے جانے اور براؤزنگ کی تعداد 4.88 بلین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے 12 لائیو خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ 75 حالات حاضرہ کی خبریں پورے نیٹ ورک پر سب سے پہلے جاری کی گئیں۔ 152 نیوز ویڈیوز کو بیرون ملک ٹی وی اسٹیشنوں پر 7,642 بار نشر کیا گیا۔ 4,061 کثیر اللثانی رپورٹس کو غیر ملکی میڈیا نے 14,000 مرتبہ...
افغان عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیاروں کے متعلق برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان عبوری حکومت نے یہ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا...

افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگرد گروپوں کو فروخت کر دیے، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی فوج کے چھوڑے گئے قریباً 5 لاکھ ہتھیاروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، جن میں سے بڑی تعداد دہشتگرد گروپوں کو بیچ دی گئی یا اسمگل کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں تک بھی پہنچ چکا ہے اور اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ گروپ امریکی ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی اسلحہ بلوچستان میں استعمال ہورہا ہے، دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) حارث نواز بی بی سی کا کہنا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی...
محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبہ اس سال ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافے سے دوچار ہے جس میں یکم جنوری سے 16 اپریل تک 20,000 سے زیادہ انفیکشن رپورٹ ہوئے۔ اس وبا میں دماغی ملیریا کے کیس کا پتہ لگانا بھی شامل ہے جو کہ بیماری کی ایک نایاب لیکن ممکنہ طور پر مہلک شکل ہے۔ کراچی میں 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی نمایاں طور پر زیادہ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ صحت کے حکام شہریوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کراچی میں ملیریا کے 201 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 77...
رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو والدین کے گھر میں گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مقتولہ کی موت گلہ دبانے سے ہوئی، عدالت کے حکم پر قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں جرگہ داروں سمیت 8 ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹل شارکہ کے رہائشی محمد صادق...
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)مالدیپ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں اٹھایا ہے۔رپورٹ میں مالدیپ کے صدارتی دفتر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک کے ویزا قوانین میں اس ترمیم کی منظوری پارلیمنٹ نے پیر کو اور صدر محمد معیزو نے منگل کو دی تھی۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق مالدیپ کی امیگریشن سروس نے واضح کیا کہ دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی دوسرے پاسپورٹ سے ملک میں داخل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ...
مالدیپ نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی پارلیمان سے منظوری کے بعد اس فیصلے کی توثیق صدر محمد معیزو نے بھی کردی جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ مالدیپ کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیگریشن قانون میں یہ ترمیم اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی "ظالمانہ کارروائیوں" کی مذمت کے طور پر کی گئی ہے۔ نئے قانون کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والے افراد مالدیپ میں داخل نہیں ہو سکیں گے، تاہم دہری شہریت رکھنے والے افراد کسی دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ یہ تجویز...
کوالالمپور: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 2003 میں مہاتیر محمد کے بعد ملک کے پانچویں وزیر اعظم بنے تھے، جب مہاتیر نے 22 سالہ اقتدار کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا۔ عبداللہ بداوی کے داماد اور سابق وزیر صحت خیری جمال الدین نے انسٹاگرام پر ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ بداوی شام 7 بج کر 10 منٹ پر کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں انتقال کر گئے۔ نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، عبداللہ بداوی کو اتوار کے روز سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں...
لندن:برطانیہ میں انسدادِ ممنوعہ ادویات کے ادارے یوکے اینٹی ڈوپنگ (UKAD) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 سے اب تک کم از کم نو پیشہ ور فٹبالرز ممنوعہ ادویات کے استعمال میں پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پریمیئر لیگ کے کھلاڑی بھی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والوں میں شامل ہیں، تاہم ان میں سے کسی ایک پر بھی تاحال پابندی عائد نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، تمام متاثرہ کھلاڑیوں کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی گئی کیونکہ فٹبال ایسوسی ایشن (FA) نے تسلیم کیا کہ ممنوعہ ادویات یا تو طبی وجوہات کی بنیاد پر استعمال کی گئیں یا وہ اجازت یافتہ طریقے سے لی گئی تھیں۔ یہ کیسز ان مشہور کھلاڑیوں سے علیحدہ ہیں...
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی، ملک بھر کی تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلسطینی قیادت کی کال پر پوری دنیا کی طرح 22 اپریل کو ایک دِن ہڑتال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت...
پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معیارات پر عمل درآمد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کی مدد لیں گے، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کے اقدامات قابل تعریف ہیں انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مالیاتی حب ہے، صوبائی حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے اور کے فور منصوبے پر کام کرے۔ پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اڑان پاکستان پروگرام پر عمل درآمد پر بات...
جرأت تحقیقاتی سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭نیب نے قومی احتساب آرڈیننس، 1999کی دفعہ 9(a)کے تحت بیان کردہ کرپشن اور زیرِدفعہ 10 ملوث ملزمان، موجودہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو اور سابقہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دی ٭نیب کی رپورٹ کے مطابق تیسری بار بطور ڈی جی تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑوپر بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، اور غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دینے کے سنگین الزامات ہیں ٭ نیب رپورٹ میں اسحق کھوڑو کو "پٹہ سسٹم”چلانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے ، جس میں مافیا کے ساتھ مل کر رشوت کے بدلے غیرقانونی منزلیں، تجارتی استعمال اور ماسٹر پلان کے خلاف تعمیرات کی منظوری شامل ہے ٭ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20ماہ کے دوران...
بنگلہ دیش کے حکام نے اپنے شہریوں کے اسرائیل جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاسپورٹس پر ’سوائے اسرائیل کے‘ کی عبارت دوبارہ درج کردی ہے۔ یہ عبارت پہلے بھی بنگلہ دیشی پاسپورٹ کا حصہ تھی تاہم معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں اسے پاسپورٹس سے ہٹادیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل تاہم اب دوبارہ سے 4 سال بعد وزارت داخلہ کے احکامات پر پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن اتھارٹی نے اس عبارت کو بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسرے مسلم اکثریتی ممالک کی طرح بنگلہ دیشی میں بھی حالیہ دنوں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے، عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس مینز کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،قائمقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سکیورٹی کے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی، کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، اس موقع پر امن و امان، انسداد دہشتگردی اور بارڈر سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو خوب سراہا۔ ملاقات میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر اور وفاقی سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے پائیدار تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں...
افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
کراچی: ماڑی پور کے علاقے میں گیٹ نمبر 4 کے قریب لُنڈا بازار کے کپڑوں کے گودام میں گزشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ گودام کے اندر موجود کپڑوں میں لگی، جن پر مخصوص کیمیکل لگا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
سٹی42: وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار بیلاروس کے دارالحکومت مینسک سے لندن پہنچ گئے۔وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ائرپورٹ پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر احسن ڈار، سیکریٹری جنرل راشد ہاشمی اور یوتھ ونگ کے چئیرمین خرم بٹ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کے لئے لوٹن ایئرپورٹ پہر موجود تھے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے، جو ایکسپورٹر ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کمائے گا وہ ہمارا قومی ہیرو بنے گا، گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوجرانولہ ایکسپو 2025 کے دوران اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے گوجرانوالہ چیمبر کو ایک کامیاب اور تاریخی ایکسپو کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ کو پاکستان کا بہترین ایکسپورٹ کلسٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر34فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔(جاری ہے) پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 23230یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 35199یونٹس کی فروخت ہوئی تھی۔ مارچ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 1538یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 4608یونٹس کے مقابلے میں 67فیصدکم ہے۔ فروری کے مقابلے میں مارچ میں ٹریکٹروں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پرمعمولی اضافہ ہوا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی...
وزیر اعظم شہباز شریف بیلاروس کے 2 روزہ دورے پر دارالحکومت منسک پہنچ گئے ہیں۔دارالحکومت منسک کے ایئرپورٹ پر وزیراعظم بیلاروس الیگزینڈر تورچن نے میاں شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ایئرپورٹ پر بیلاروس میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کے لیے موجود تھے۔
اوساکا عالمی ایکسپو میں چینی پویلین دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :2025 جاپان کے اوساکا عالمی ایکسپو کا افتتاح 13 اپریل کو ہوگا۔ چین کا پویلین تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور یہ اوساکا عالمی ایکسپو کے سب سے بڑے غیر ملکی خود تعمیر کردہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ چین کے پویلین میں “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی”، “صاف پانی اور سرسبز پہاڑ”، اور “مسلسل ترقی” کے تین نمائشی زونز شامل ہیں۔ “انسانی اور قدرتی ہم آہنگی” زون میں، ڈون ہوانگ کی دیواروں کی پینٹنگز، ڈون ہوانگ کے نمونوں اور چینی قمری کیلنڈر کے چوبیس شمسی اصطلاحات کو اینیمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے،...
دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے...
سرگودھا میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور راشن چوری کےالزام میں معطل کردیے گئے۔جیل اسٹور کیپر نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور عطاء الرحمان کے معطل ہونے کی تصدیق کی۔جیل اسٹور کیپر کے مطابق لنگرانچارج ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرزکی انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور پر راشن چوری کےالزامات ثابت ہوئےتھے۔
کسانوں نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی) کے تحت متعارف کرائی جانے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف 13 اپریل کو ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، انجمن مزارین پنجاب، ہری جدوجہد کمیٹی، کروفٹر فاؤنڈیشن اور دیگر کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 13 اپریل (آئندہ اتوار) کو مختلف شہروں اور پبلک سیکٹر فارمز میں ریلیاں اور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔ شرکا کارپوریٹ فارمنگ کے خاتمے اور کسانوں کی ان زمینوں سے بے دخلی روکنے کا مطالبہ کریں گے جن پر وہ نسلوں سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ وہ جنوبی پنجاب میں متنازع نہروں کی تعمیر پر پابندی کا...
پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید...
ویب ڈیسک : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔کہ بجلی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچےگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بےگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی توانائیاں امن و امان کی بحالی اور گڈ گورننس پر مرکوز رکھیں۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پارٹی کے بعض رہنماؤں پر سازشوں کا الزام لگایا تھا۔ دوسری جانب...

پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے پی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شہرام ترکئی کا وزیر اعلی گنڈا پور کے بیانات کی تحقیقات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔شہرام ترکئی کا کہنا ہے ایسے بیانات سے بانی پی ٹی آئی کی تحریک کو نقصان پہنچیگا، ہماری توجہ بانی پی ٹی آئی اور بیگناہ قیدیویں کی رہائی پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی اپنی توانائیاں امن و امان کی...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ,گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی لندن میں مڈل ٹیمپل آمد پراحتجاج کے بعد ان کی کارکو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا اور پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ Post Views: 1
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں سابق چیف جسٹس کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملے کے الزام میں منسوخ کیے گئے تقریباً 2 درجن پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔ مڈل ٹیمپل میں قاضی فائز عیسیٰ کی آمد پر احتجاج اور گاڑی کو روکنے کے واقعے کے بعد وزارت داخلہ نے سخت نوٹس لیا تھا۔ اس...
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر لندن میں حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔ ذرائع کے مطابق دورۂ لندن کے دوران سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضیف ائز عیسیٰ کی کار پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے دورۂ لندن کے دوران ان کی کار پر حملہ آور ہونے کے جرم میں حکومت پاکستان نے 23 پاکستانی نژاد افراد کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیے تھے۔ اس سے قبل برطانوی عدالت بھی ملزمان کو قاضی فائز عیسیٰ کی کار پر حملے کے الزام سے بری کر چکی ہے۔...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کردیے گئے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا...
—فائل فوٹو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر برطانیہ میں حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیے گئے۔ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کے شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔سابق چیف جسٹس نے مذکورہ تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی تھی تاہم تقریب سے واپسی پر انہیں اور ان کی اہلیہ کو تحریک انصاف کے ورکرز کی جانب سے حملے اور بدمزگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے الزام میں پاکستانیوں کے منسوخ کردہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بحال کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے افراد کی شناختی دستاویز منسوخ کرنے کی کارروائی روک دی،گزشتہ برس اکتوبر میں سابق چیف جسٹس کی مڈل ٹیمپل آمد پر احتجاج کے بعد ان کی کار کو نشانہ بنایا گیا تھا،فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل سے روانگی پرگاڑی روکنے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی تھی۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے ملوث افراد کی شناخت کرکے کارروائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر ان افراد کی حوالگی...
مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی نازک مراحل سے گزر رہی ہے، ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔ ایسے حالات میں آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی جماعتوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یہاں کے عوام کو تحریک آزادی کے ساتھ وابستہ رہنا ہے اور مسلم کانفرنس تحریک کا اہم مورچہ ہے۔ آزاد کشمیر کی عوام کی دوہری...
NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وہ حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کے مددگار ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور اس کے حواریوں نے سندھو دریا کے نہری پانی پر ڈاکہ اور شہری علاقوں کے عوام کو پیاسا مارنے اور سندھ کی زراعت کو تباہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں ۔جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد19 ہزار 300کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد 30 ہزار600 کیوسک اور اخراج30 ہزار600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22 ہزار 300 کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 1 ہزار600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اپریل 2025ء) گزشتہ سال مسلح افراد نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں لیلیٰ کے گھر دھاوا بولا اور انہیں اٹھارہ سالہ بیٹی اور بیٹے سمیت گرفتار کر لیا۔ حملہ آور افراد کا الزام تھا کہ لیلیٰ کے شوہر ملکی فوج میں کام کرتے ہیں اور وہ اس کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔لیلیٰ نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے جنسی و تولیدی صحت (یو این ایف پی اے) کو بتایا ہے کہ ان لوگوں نے ان کی بیٹی کو خواتین کی جیل میں ڈال دیا جبکہ بیٹے اور خود انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر 'اعتراف جرم' کے لیے مجبور کیا گیا۔ Tweet URL اس وقت خرطوم کے متعدد اہم علاقوں پر حکومت...
کوئٹہ: سال 2025 میں کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جو فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج تھا۔ مریض 29 مارچ کو پشین سے تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جسے کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔کانگو وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو تکلیف دہ اور خون کی کمی پیدا کرتی ہے، یہ وائرس عام طور پر مویشیوں (گائے، بکریوں وغیرہ سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔دسمبر 2024 میں فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا تھا۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں اسے طبی امداد فراہم...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن...
کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا...
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ...
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو 'ٹرانس پیرنٹ' متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔ مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں 'نئی ڈیلیٹا لیوٹا' کا خطاب دیا۔ مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے...
اسلام ٹائمز: کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم عالمی یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بعد نماز جمعہ تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکردو میں جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ سندوس میں ادا کی گئی، جس کے بعد القدس ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء چوک پہنچی،...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...
اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی استقامت نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ السنوار اور سید حسن نصراللہ امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، جنہوں نے امت کو مقاومت، مزاحمت اور عالمی استکبار سے ٹکرانے کا درس دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید محمد ثقلین عالمی یوم القدس کے موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر وحدت یوتھ، عزاداری ونگ، مجلس علمائے مکتب اہلبیت، مجلس اتحاد بین المومنین، جامعہ شہید مطہری کے زیراہتمام امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے قبلہ اول کی آزادی اور مظلومین فلسطین و غزہ، یمن و پاراچنار کی حمایت میں...
اسلام ٹائمز: ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ثقلین نقوی تحریک آزادی قدس ملتان کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک یوم القدس ریلی نکالی گئی، جس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے ضلعی، صوبائی اور مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ جن میں علی زین، علامہ اقتدار حسین نقوی،...
اسلام ٹائمز: قدس ریلیوں کو محدود کرنے کی غرض سے مقبوضہ کشمیر بھر میں قابض فورسز کا سخت پہرہ لگایا گیا تھا، اسکے باوجود قدس ریلیوں میں مرد و زن کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور فلسطین کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے عظیم الشان ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے بڑی ریلیوں کا اہتمام چھٹہ بل سرینگر، حسن آباد، بمنہ، بڈگام، ماگام اور کرگل لداخ میں ہوا۔ قصبہ ماگام، بڈگام اور سرینگر میں نماز جمعہ سے پہلے اور بعد میں قدس ریلیوں میں علماء کرام، دانشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت...
علی امین گنڈا پور کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی کا شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی پر جے یو آئی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ناپسندیدہ زبان استعمال کر رہے ہیں۔جے یو آئی کے رہنما اسلم غوری نے کہا کہ تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کی جا رہی ہے، جس کا فائدہ...
چیئرمین سینٹ انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوالالمپور: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور پہنچ گئے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد دنیا بھر کے پارلیمنٹس کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جس میں عالمی پارلیمانی تعلقات اور موجودہ عالمی مسائل پر گفتگو کی جائے گی۔ دورے کے دوران، سید یوسف رضا گیلانی نے شیخ عفیف الدین جیلانی سے بھی ملاقات کی، جو معزز اسلامی اسکالر الشیخ عبدالقادر الجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے 19ویں براہ راست نسل سے تعلق...
آپ نے عمروعیار کی زنبیل کے بارے میں تو یقیناً سن رکھا ہوگا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عمروعیار کی زنبیل کی طرح کئی چیزوں کو خود میں سما لینے والی ایک زبردست ایجاد حقیقی طور پر ہماری دنیا میں موجود ہے۔ ہم ایک ایسی بالٹی یا ڈول کی بات کررہے ہیں جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ یہ بالٹی بھارت میں قدیم دور میں استعمال کی جاتی تھی اور اب اسے قدیم نوادرات کا درجہ حاصل ہے۔ بالٹی پر لکھی اردو تحریر سے پتا لگتا ہے کہ یہ اسمارٹ برتن مغل دور کی ایجاد ہے۔ پیتل کے برتنوں سے بھری ہوئی اس بالٹی نے تاریخ کے اوراق میں اپنی جگہ بنائی ہے جو...
واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل میں ملوث رہی ہے۔ رپورٹ میں بھارت کی اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور مذہبی آزادی پر بڑھتے دباؤ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ "را" پر خصوصی پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ یہ ایجنسی 2023 میں سکھ رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ سازشوں میں ملوث رہی۔ اس کے علاوہ، بھارتی انٹیلیجنس کے سابق افسر وکاش یادیو پر بھی سکھ علیحدگی پسندوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینئر رپورٹر نوید اکبر چوہدری اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور غمزدہ خاندان کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔
بھمبر( اوصاف نیوز )ترجمان محکمہ صحت آزادکشمیر کے مطابق بھمبر کی تحصیل سماہنی میں منکی پاکس کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جسکے بعد ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر ارم بتول نے ہنگامی اقدامات کے احکامات دیئے ہیں۔ ڈاکٹرارم بتول خود موقع پر پہنچ گئیں ، متاثرہ علاقہ میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کے تعاون سے مائیکرو لاک ڈاؤن کا نفاد۔منکی پاکس کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز کے قیام اور لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالہ سے فوری اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر ارم بتول کا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ہنگامی اقدامات کر لیے گئے ہیں یہ بیماری 2022 میں...
تازہ ترین ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، امریکا انفرادی سطح پر خوشحالی کی سب سے کم درجے پر آچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکیوں کے اکیلے کھانا کھانے میں اضافہ ہے۔ 2012 میں خوشحالی کی فہرست میں 11 نمبر سے 24 ویں نمبر پر آتے ہوئے، امریکا نے انفرادی طور پر خوشحالی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔ اس گراوٹ کا ایک بڑا سبب اکیلے کھانا کھانا ہے جس میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں چار میں سے ایک امریکی نے سروے سے ایک دن پہلے اپنا دن بھر کا کھانا اکیلے کھانے کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر کھانے کے...

بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سمپوزیم میں ایک تحریری تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کثیر الجہتی کے فروغ، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کھیل معاشرے میں امن کو فروغ دینے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، صحت مند زندگی کے لیے کھیل مفید سرگرمی ہے، اسی بدولت معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ کھیل مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، کھیل کی ہی بدولت ٹیم ورک، تعاون اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے، اتحاد و یگانگت کی بدولت ہی معاشرے مثبت سمت میں پروان چڑھتے ہیں، کھیل امن کے فروغ کا ذریعہ ہیں، آزادکشمیر میں کھیلوں کا فروغ مثبت معاشرے کے فروغ کی نشاندہی کر رہا ہے، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ...
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلادیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شکیب...
کانفرس میں مطالبہ کیا گیا کہ وطن عزیز پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے، دہشت گردوں سے کسی قسم کے مذاکرات نہ کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے زیر اہتمام ضلعی دفتر کمنگو میں شہداء اسلام کانفرس و برائے ایصال ثواب مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ غلام حسنین نجفی شعبانی و سید حسن نصراللہ شہید، سید صفی الدین شہید، شہدائے جامشورو، زاکر اہل بیت آخون زاہد علی مرحوم مہدی آباد، یونٹ صدر محمود آباد کراچی محمد علی ندیم مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی و مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ مجلس و کانفرس سے سید اکبر شاہ رضوی ضلعی صدر، شیخ محمد علی زاکری نائب امام جمعہ والجماعت مہدی آباد...
برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...