خیبرپختونخوا میں بدامنی، رواں سال کے تین ماہ میں پولیس، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 152 شہری شہید
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں پولیس، سکیورٹی اہل کار اور شہریوں سمیت 152 افراد شہید جبکہ مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے۔
خیبر پختونخوا پولیس نے رواں سال کے تین ماہ کے دوران دہشت گردی میں شہید اور زخمیوں کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال صوبے میں سب سے زیادہ 45 عام شہری شہید اور 127 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 3 ماہ کے دوران 37 پولیس اہل کار شہید اور 46 زخمی ہوئے، اسی طرح ایف سی کے 34 اہلکار شہید اور 43 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 124 اہلکار اور عام عوام شہید و زخمی ہوئے۔
خیبر میں 42،شمالی وزیرستان میں 41 پولیس و فورسز اہلکار اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔خاصہ دار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 7 اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی ہوئے شہید اور رواں سال
پڑھیں:
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔