City 42:
2025-04-22@01:28:53 GMT

وزیراعظم بیلا روس کے دارالحکومت مینسک سے لندن پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

سٹی42:  وزیراعظم شہبازشریف اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار  بیلاروس کے دارالحکومت مینسک سے لندن پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا  تو انگلینڈ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے  ائرپورٹ پر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
مسلم لیگ ن برطانیہ  کے صدر احسن ڈار، سیکریٹری جنرل  راشد ہاشمی اور یوتھ ونگ کے چئیرمین خرم بٹ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے استقبال کے لئے  لوٹن ایئرپورٹ پہر موجود تھے۔ 

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔

مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔

مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔

رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مگر آپ سب کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔

یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے اور بھی دوست دوحہ قطر میں ہیں تو میں نے پتلو کو بھی فون کر کے ایک دن کیلیے مدعو کیا تھا، پہلے تو اُس نے انکار کیا مگر پھر وہ مان گیا۔

رجب بٹ کے مطابق ہم نے کل اُس کی ٹکٹ کروادی تھی اور آج صبح اُسے دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  •   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
  • اسحٰق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے