خوشحال شہریوں کے اعتبار سے امریکا عالمی فہرست میں نیچے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
تازہ ترین ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق، امریکا انفرادی سطح پر خوشحالی کی سب سے کم درجے پر آچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکیوں کے اکیلے کھانا کھانے میں اضافہ ہے۔
2012 میں خوشحالی کی فہرست میں 11 نمبر سے 24 ویں نمبر پر آتے ہوئے، امریکا نے انفرادی طور پر خوشحالی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔
اس گراوٹ کا ایک بڑا سبب اکیلے کھانا کھانا ہے جس میں گزشتہ دو دہائیوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
2023 میں چار میں سے ایک امریکی نے سروے سے ایک دن پہلے اپنا دن بھر کا کھانا اکیلے کھانے کی اطلاع دی۔
رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی ہے کہ سماجی تنہائی، خاص طور پر کھانے کے دوران، بہبود کی نچلی سطح سے منسلک ہے۔
رپورٹ میں امریکا میں ’مایوسی کی موت‘ کے نام سے ایک پریشان کن رجحان کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس میں خودکشیاں اور منشیات کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ اور تنہائی کے بڑھتے ہوئے احساسات سے عوام کی خوشیوں میں کمی آ رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دے دیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں، مذاکرات میں سب سے بڑے سٹیک ہولڈر خیبر پی کے کو چھوڑ دیا۔ دہشتگردی سے متاثرہ خیبر پی کے صوبے کو ساتھ لیکر چلنا پڑے گا۔ اگرخیبر پی کے جرگہ کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔ وفاق نے ہماری پالیسی پر عمل کیا، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں۔