اسلام ٹائمز: کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس تقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

عالمی یوم القدس کے موقع پر سکردو میں بعد نماز جمعہ تاریخی ریلی نکالی گئی، جس میں گلگت بلتستان بھر سے ہزاروں شرکاء نے شرکت کی اور فلسطین کے مظلومین سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ سکردو میں جمعۃ الوداع مرکزی عیدگاہ سندوس میں ادا کی گئی، جس کے بعد القدس ریلی نکالی گئی۔ یہ ریلی شہر کی مرکزی شاہراہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہداء چوک پہنچی، جہاں جلسہ کیا گیا۔ یوم القدس ریلی اور اجتماع میں پاکستان کے جید علماء اور اکابرین بھی خاص طور پر شریک ہوئے۔ کراچی کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ ناظر عباس نقوی، معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، ایم ڈبلیو ایم کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی شریک ہوئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں قدس کی آزادی کیلئے امام خمینی کے دیئے ہوئے فارمولے پر روشنی ڈالی اور مسئلہ فلسطین کے تناظر میں مسلم امہ کی نااہلیوں اور کمزرویوں کی نشاندہی بھی کی۔ مقررین نے گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مرکزی رہنماء علامہ ایم ڈبلیو ایم کے معروف عالم دین

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات

اسلام ٹائمز: اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تین روزہ مرکزی بقیۃ اللہ تنظیمی کنونشن اور انٹراپارٹی الیکشن کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا ہے۔ مرکزی کنونشن کے پہلے روز قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد جامع امام الصادقؑ جی نائن ٹو میں ہوا، جس میں مرکزی خطاب بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ علامہ سید علی رضا رضوی نے کیا، جبکہ دیگر مقررین میں چیئرمین آئی او پاکستان ڈاکٹر حضوری مہدی، متولی امام بارگاہ سید ابنِ رضوی، اظہر عابدی و دیگر شامل تھے۔ بعدازاں سبز علی شہزاد، شادمان رضا نقوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران شریک تھے۔ اس موقع پر علامہ سید علی رضا رضوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، آغا سید علی رضوی، سید شادمان رضا، جان محمد حیدری اور علامہ احمد نوری نے کنونشن اور عزاداری کانفرنس کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • معروف عالم دین علامہ آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کرگئے
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  •  دو ریاستی حل ہم کبھی بھی اسرائیل کو قبول ہی نہیں کرتے، فخر عباس نقوی 
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات