میرپورخاص میں یوم القدس کی مرکزی ریلی، اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپورخاص میں جعفریہ الائنس، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ خواتین اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا اور ایوانِ صحافت میرپورخاص پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین، غزہ، شام اور یمن میں اسرائیل اور امریکہ کے مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور صیہونی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امت مسلمہ کی خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے اور مسلم قیادت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان میرپورخاص ڈویژن کے صدر مولانا اعجاز علی سنجرانی اور ضلع صدر مولانا خیر محمد زرداری نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے ڈویژن رہنما سید صغیر علی نقوی، محمد شریف چانڈیو، ضلع جنرل سیکریٹری صابر حسین چانڈیو، ضلع نائب صدر توقیر علی رند، ضلع رابطہ سیکریٹری سکندر علی مری، تعلقہ حسین بخش مری کے صدر زوہیب علی خاصخیلی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بلند کیے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ریلی کے اختتام پر مقررین نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ او آئی سی اور اقوامِ متحدہ اسرائیل کے جنگی جرائم کا نوٹس لے اور فلسطین میں قتل و غارت گری کا سلسلہ فوری بند کرایا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے فلسطینی عوام جعفریہ الائنس صدر مولانا مطالبہ کیا کے خلاف
پڑھیں:
لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام غزہ کے حق میں ’’غزہ یکجہتی مارچ‘‘ کے عنوان سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت جماعت اہلحدیث کے رہنما مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کی۔ ریلی بتی چوک سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے لگائے اور عالمی برادری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں، پوری پاکستان قوم اسرائیل کیخلاف ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کیخلاف اقوام متحدہ اور عالمی برادری میں آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر امت مسلمہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے۔