2025-04-25@04:30:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3653

«نجکاری کے عمل کو»:

(نئی خبر)
    لاہور (ممتازرپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں اس کے کارکنان کوبغیربتائے ایک نئی سیاسی جماعت میں ان کی شمولیت کا اعلان کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران کا ایک ٹولے محض اپنے مفادات کے لیے ایسی بھونڈی حرکتیں کررہاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے کی وجہ سے پنجاب کے چار زونوں کو تحلیل کر کے آٹھ زونوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا ۔ اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان...
    مٹیاری کے گاؤں غلام محمد انڑ میں رشتے داروں نے خاتون کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 4 سے زائد افراد نے مل کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے، تشدد کرنے والوں نے الزام مجھ پر لگایا کہ میں نے ان کی بیٹی کے بھاگنے میں مدد کی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیصل بشیر میمن نے کہا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تشدد میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    ڈسٹرکٹ جیل سے پی ٹی آئی کے 120 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر کارکنوں کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ کارکنوں کی رہائی اےٹی سی کے احکامات پر روبکار موصول ہونے پر کی گئی۔رہائی پانے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا تعلق کےپی اور پنجاب سے ہے۔ ان کارکنان پر 26 نومبر کے مختلف مقدمات درج تھے اور انسداد دہشت گردی عدالت سے آج کارکنان کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ صدیقی کو بھی رہا کر دیا گیا۔ فوزیہ صدیقی کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور آج ان کی ضمانت منظور ہوئی تھی۔
    ویب ڈیسک : اسلام آباد کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں کو  مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہوں گے۔ پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز،...
    سندھ حکومت نے کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی، ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لاہور کراچی سے بہت بہتر ہے، اپنے بیان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اورعام آدمی نے بوجھ برداشت کیا،گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں،ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا،پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا،رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سی60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ...
    سپریم کورٹ میں عید تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال رہنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بھی افسران کو آن کال ڈیوٹی پر میسر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت عظمی کی جانب سے دفاتر میں ضروری امور کی انجام دہی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔عید الفطر کے دوران دو افسران آن کال رہیں گے۔عدالت نے تمام متعلقہ برانچز اور رجسٹریز کے سربراہان کو افسران نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔سپریم کورٹ نے نامزد افسران کی تفصیلات کل تک فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو کوئی رعایت نہ ملنے پر عید الفطر کے تین روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرے گی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے سربراہ جنید اکبر نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ پارٹی کارکن عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جہاں سابق وزیراعظم عمران خان قید ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی...
    وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ،...
    وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو  مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی...
    ڈی آئی جی ٹریفک  پیر محمد شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ 26 مارچ سےعید کی چاند رات تک ٹریفک پولیس کہیں کسی چوک پر چالان نہیں کرے گی، بدھ سے عید کی رات شہر میں ٹریفک پولیس اہلکار کوئی گاڑی اور موٹرسائکل کی لفٹنگ بھی نہیں کریں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق سگنلز پر ٹریفک چالان اور گاڑی اور موٹرسائیکل کی لفٹنگ عارضی طور پر معطل رہے گی لیکن عملہ اسٹینڈ بائی الرٹ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آل صدر ٹریڈرزالائنس کے صدر فہیم احمد نوری کی درخواست پر ڈی آئی جی ٹریفک نے زینب مارکیٹ پرعارضی پولیس کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کردیا ہے۔ عید تک کوئی گاڑی کسی بھی جگہ سے لفٹ...
    بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے تائیوان امور کی ویب سائٹ پر “تائیوان کی علیحدگی” کے غنڈوں اور تائیوان کے ہم وطنوں پر ظلم و ستم کرنے میں ملوث افراد کی گھناؤنی کارروائیوں کی اطلاع دینے کے لئے ایک خصوصی کالم شامل کیا گیا۔چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین حوا نے ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی ڈی پی پی انتظامیہ نے حال ہی میں جزیرہ تائیوان پر اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کو دبایا اور تائیوان میں سیاسی مخالفین اور سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور شخصیات کے ساتھ ظلم و ستم کیا، جو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف تعلقات کی پرامن ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔ریاستی...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں سے متعلق اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی ان...
    سردار اویس احمد خان لغاری— فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کو ریلیف میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات اور نتائج پر بریفنگ دی گئی۔پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جولائی 2024ء میں مذاکرات شروع ہوئے، 6 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے گئے۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت مکمل، فیصلہ بعد میں جاری ہو گانیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر...
    سیول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے جب کہ ایک قدیم مندر شعلوں کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ میں 18 شہری ہلاک ہوئے جب کہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں لگی...
    حاملہ خاتون اور شوہر کو کچلنے کے کیس میں گرفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ملیر ہالٹ کے مقام پر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری اور اسکی حاملہ بیوی کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزم ٹینکر ڈرائیور رحیم بادشاہ اور ہیلپر وقاص کو پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ میں دفعہ 322 شامل...
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ طے پانیوالے معاہدے میں آرمی چیف کا بھی کلیدی کردار رہا۔ دن رات کی محنت اور ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں آئی ایم ایف شہباز شریف
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان پر حاوی رہی۔ کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے۔ ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا...
    اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی تاہم کراچی کے صارفین محروم رہیں گے۔ ڈسکوز کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 8 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی۔ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی...
    — فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک (Human Milk Bank) کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی.اسلامی نظریاتی کونسل میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث پر مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر بریفنگ دی گئی، ارکان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے گئے، بحث اور سوال و جواب کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہے اور اس کی کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں۔ذرائع کے مطابق...
    2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...
    ایف آئی اے کا مقدمہ ،سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر مقدمے میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ملزمان آصف امداد اور حاجی ارشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔واضح رہے گزشتہ دنوں وفاقی تحقیقاتی ادارہ(ایف آئی اے)اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی کی بنیاد پر غیر متعلقہ لوگوں کو پلاٹ آلاٹ کرنے والے سی ڈی اے (کیپٹل ڈیلوپومنٹ اتھارٹی )کے 4افسران کو گرفتار کیا تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے مختلف...
    وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جامعہ پشاور کے جرنلزم ڈیپاٹمنٹ کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کیا۔ مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے وزیر برائے اعلی تعلیم کے بیان پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ ارشد شریف کی صوبے کے لیے کیا...
    اسلام آباد پولیس بین الصوبائی گرفتار ڈکیت گینگ کے کارندوں کو نشان دہی پر برآمدگی کے لیے کے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا۔ بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس افسران محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد کے مطابق ساتھیوں ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر 2 ڈکیت زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے انتہائی دلیری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بناتے ہوئے فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی مخالفت کا سامنا کرنے والے بیرسٹر سیف کون ہیں؟ بین الصوبائی ڈکیت صائم علی بینک ڈکیتیوں کے 56 مقدمات میں ملوث ہے۔ جبکہ بین الصوبائی ڈکیت...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
    اسلام آباد (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) اسلامی نظریہ  کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کا دوسرا دور آج ہوگا۔ چیئرمین اسلامی نظریہ  کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں منعقد اجلاس میں ہیومن ملک بینک کے حوالے سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کونسل کو بریفنگ دی۔ گولڈن جوبلی کے حوالے سے کونسل کی یادگاری ٹکٹ کی رونمائی بھی کی گئی۔ اجلاس میں اراکین کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد، ظفر اقبال چوہدری، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، ڈاکٹر انتخاب نوری، علامہ یوسف اعوان، سید سعید الحسن، عتیق الرحمان بخاری، شمس الرحمان مشہدی، عزیر عزیز، حافظ محمد امجد، علامہ افتخار حسین نقوی، رانا محمد شفیق خان، جلال الدین، مفتی محمد زبیر شریک ہوئے۔ اجلاس میں بحث...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پیپلز پارٹی کی سازش ہوتی ہے، جو لوگ گرفتاری سے بچنے کے لئے پیپلز پارٹی میں گئے وہ واپس اپنی جماعت میں آئیں، ٹیکس دینے کے باوجود پانی خریدنا پڑتا ہے، پانی ہمارا ہے لیکن چوری کرکے بیچا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے شہر کو مافیاز کے حوالے کرکے ٹینکرز کو قتل کا لائسنس دے دیا ہے، شہرکا ہرتھانہ بکتا ہے۔ کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سسٹم کے نام پر رشوت...
    حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دے دیا اور کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر درج ہے، یہ اسرائیل کے سفر کےلیے قابل استعمال نہیں، موجودہ قوانین کے تحت پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ ممکن نہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے، ان حقوق میں 1967...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 مارچ 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی...
    ویب ڈیسک : حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ  پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں...
    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ان رپورٹس کا نوٹس لیا ہے جن میں پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی بات کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ اس حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ اسرائیل کے سفر کے لیے قابل استعمال نہیں ہے، لہٰذا موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں مؤقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ ان حقوق میں 1967 سے پیشگی سرحدوں پر مشتمل...
    میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے لیے جو متبادل راستے موجود ہیں، ان کو استعمال کیا جائے جن میں لنک روڈ، ناردرن بائی پاس شامل ہیں، جب شہر کے وسط سے ہیوی ٹریفک گزرے گا اور کوئی چیک اینڈ بیلینس نہیں ہوگا اور موٹر وہیکل اور روڈ سیفٹی قوانین کو لاگو نہیں کیا جائے گا تو یہ حادثات ہوتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نا اہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیراعلیٰ، وزیر ٹرانسپورٹ، قابض میئر، آئی جی اور...
    بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
     افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامع العلوم ملتان میں کیا گیا، افطار ڈنر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،...
    حکومت نے بجلی صارفین کو سے وصول کی گئی اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بڑے ریلیف کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس سے بجلی 30 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کل کرے گاسی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں 6 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی پیداکی گئی، بجلی کمپنیوں کو 6 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کا کہنا تھا بجلی کی فی یونٹ لاگت...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افطاری اور سحری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ ان کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افطاری اور سحری کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ ان کے حل کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کو کام کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اپنا دوست اور شہر کا محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب کے کہنے پر انہوں نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کامران بھائی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے وعدے...
    اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس، انسانی دودھ بینک کے قیام سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چئیرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں انسانی دودھ بینک کے قیام اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران انسانی دودھ بینک کے قیام پر فیصلہ نا ہوسکا، ذرائع نے کہا کہ انسانی دودھ بینک کے قیام کے معاملے پر بحث آئندہ اجلاس میں بھی متوقع ہے۔اجلاس میں دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت لینے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے کہا کہ اس معاملے پر بھی کوئی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کو توڑنا چاہتے ہیں، ہم پوری طاقت سے ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں افسران نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں 2024 بدترین سال، دہشتگردی میں 17.84فیصد اضافہ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری اور تمام صوبائی محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، درپیش چیلنجز اور حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 28 محکموں کے 428 ملازمین کی دہری ملازمت کا انکشاف ہوا، جس پر وزیراعلیٰ نے کارروائی کا حکم دے...
    بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر پی ٹی آئی رہنماوں کا ہنگامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے...
    پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جس میں 6 روز باقی ہے اور اب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن ہے، بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر اڈیالہ جیل کے گیٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے موقع پر ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، قانونی ٹیم اور جیل انتظامیہ کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر گیٹ پر اختلافات دیکھنے میں آئے۔ سلمان اکرم راجہ نے جیل عملے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ ڈسپلن قائم کریں“، بابر اعوان کا نام ہماری لسٹ میں شامل...
    کراچی : عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی. جس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان نے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا. جس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک آٹھ چھٹیاں ملیں گی. سوائے 3 اپریل کے۔حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے. تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار (29 اور 30 ​​مارچ) کی دو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔چونکہ 4 اپریل جمعہ کو...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سمپوزیم میں ایک تحریری تقریر کی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کثیر الجہتی کے فروغ، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل...
    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کیساتھ ملکر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جعفر ایکسپریس حملے میں ملوث 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ہلاک حملہ آوروں کے زیر استعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ صحت کے سربراہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر ناصر محمود بٹ نے خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے سوال پوچھ لئے نواز شریف 2018 میں 50 روپے کلو چینی چھوڑ کر گئے تھے، پی ٹی آئی نے قیمت 200 پر پہنچائی، اس کا زمہ دار کون ہے؟ نواز شریف کے پانچ سال میں آٹا 35 روپے کلو تھا اسے تاریخ کی بلند ترین سطح پر کس نے پہنچایا؟ اور کس نے عوام کی جیب کاٹ کر اپنی جیب بھرلی پی ٹی آئی حکومت نے پہلے چینی برآمد کرکے مال کمایا پھر درآمد کرکے دوبارہ مال کمایا، یہی حال گندم کا تھا ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے...
    صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مقامی عدالت نے گذشتہ برس بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون ماریہ بی بی کے مقدمے میں ان کے والد اور بھائی کو مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ مقتولہ کی بھابھی اور بڑے بھائی کو بری کر دیا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ والد کی موجودگی میں بھائی کا اپنی بہن کو قتل کرنا خاندان کی ملی بھگت کی نشاندہی کرتا ہے۔ خوفناک واردات کے بعد والد کا اپنے بیٹے کو پانی پلانا اس کو مزید سنگین بناتا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس خاتون کے قتل کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مقتولہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3...
    حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں بھی نوجوانوں کے لیے آئی ٹی کورسز شروع کیے جائیں گے تاکہ مقامی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں،حیدرآباد کے عوام نے ان کا جو پرتپاک استقبال کیا وہ ناقابلِ فراموش ہے۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7 میں سحری کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، ایم این اے عبدالعلیم خانزادہ، ایم این اے وسیم خان، ایم پی اے صابر قائمخانی، ایم پی اے ناصر قریشی، ایم پی اے راشد خان سمیت معززین اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر...
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس میں ٹھیکیداروں کو ترقیاتی کاموں کیلیے بغیر لیب رپورٹس کے 11 ارب روپے دیے جانے کا  انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پی اے سی نے چینی کی صورتحال پر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، چیئرمین پی اے سی  نے کہا کہ وزارت تجارت اور صنعت سے چینی کی قیمتوں، برآمد اور درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی۔ پی اے سی نے تین وفاقی سیکریٹریز کو طلب کر لیا، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تحفظ خوراک ار سیکرٹری...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزرات داخلہ نےخیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے،خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27 مارچ تک ارسال کیا جائے۔ واضح رہےکہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنےکی ہدایت کر رکھی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیرملکیوں کو 31 مارچ تک ملک سے جانے...
    اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس آج چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوگا جس میں کئی اہم مذہبی معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا، جس پر مختلف مذہبی و اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی غور کیا جائے گا جس کے تحت پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی صورت میں خاتون نکاح ختم کرانے کا حق رکھتی ہے۔   کونسل کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوگی۔ زکوٰۃ اور دیگر فنڈز کو سرمایہ کاری کے لیے اسلامی بینکوں میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) اور ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) نے عالمی برادری سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد میں اضافے کے لیے اپیل کی ہے۔دونوں اداروں کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاری لڑائی، امدادی وسائل کی کمی اور دیگر عالمی بحرانوں کے باعث روہنگیا پناہ گزینوں کو نہایت مشکل حالات کا سامنا ہے جبکہ ان کا تمام تر دارومدار انسانی امداد پر ہے۔ Tweet URL بنگلہ دیش کے ساحلی شہر کاکس بازار میں قائم کردہ کیمپوں میں رہنے والے ان پناہ گزینوں اور ان کی میزبان آبادیوں کو 26۔(جاری ہے) 2025 میں 934.5 ملین ڈالر...
    بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ سسٹم صوبے میں موجود رہے گا۔ Post Views: 1
    کمشنرز، ضلعی افسران کو سب ورژن میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم حکومتی پالیسی پر عمل نہ کرانے والے افسر رضا کارانہ عہدے سے الگ ہوجائیں، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈوں اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اعلیٰ سطح اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ بلوچستان کے تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز ،...
    اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے نے آٹھ ماہ میں 331 ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا جو حکومت کے منظور نظر طبقے یعنی ریٹیلرز کے ادا کردہ ٹیکس سے 1350 فیصد زیادہ ہے لیکن آئی ایم ایف سے ریلیف کیلئے یہ اب بھی ناکافی ہے۔ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران تنخواہ دار افراد کی جانب سے ادا کیا گیا ٹیکس گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران جمع کی گئی رقم سے 120 ارب روپے یا 56 فیصد زائد ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 211 ارب روپے تھی۔ حکومت نے پورے مالی سال 2024-25 کے لیے تنخواہ دار طبقے سے 75 ارب روپے اضافی وصول کرنے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے لیوی بڑھانی تھی وہ بڑھا دی یہ بڑے اچھے پرفارمر ہیں، یہ ایسی پرفارمنس دے رہے ہوتے ہیں کہ بڑے بڑے اداکار عش عش کر اٹھیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک واضح بات ہوتی ہے کہ ہم فلاں تاریخ کو ریلیف دیں گے یا آج میںاعلان کر رہا ہوں کہ ہم بجلی سستی کرنے جارہے ہیں وہ والا سین نہیں تھا۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سب سے بڑی بات یہ کہ جمہوریت جس کی ہم بات کرتے ہیں، جمہوری حکومت کیا ہوتی ہے، جمہوری حکومت کا مطلب یہ ہے کہ وہ عوام کو جواب...
    ریاض احمدچودھری فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی حکومت نے پنجاب میں کسانوں کے احتجاجی کیمپوں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد...
    بلوچستان میں مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوگیا، آج اور کل کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے اس نئے سسٹم کے تحت کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسی خیل، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق 26 مارچ تک یہ...
    حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت 8 کھرب ڈالر مالیت کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے آئندہ ماہ اسلام آباد میں معدنیاتی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ ریکوڈک منصوبہ دوہزار اٹھائیس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور اس منصوبے سے دو ارب اسی کروڑ ڈالر سالانہ آمدنی حاصل ہو گی۔ حکومت معدنیاتی شعبے میں پانچ منصوبوں پر متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے گوادر اور چاغی کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملانے کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ اشتہار
    راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور آن لائن بینکنگ سے رقم ٹراسفر کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار سے سنگین واردات کی، ملزمان دکاندار کو اغوا کرکے حبس بیجا میں رکھ کر کرنٹ لگا کے تشدد کیا اور آن لائن بینکنگ ایپ سے بھی رقم ٹرانسفر کی۔ واقعہ سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نوٹس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کا نام محمد سلیم جبکہ تعلق آزاد کشمیر کے علاقے لیپا سے ہے اور وہ صادق آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں...
    بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ شیوکمار نے کہا تھا کہ کانگریس پارٹی آئین میں تبدیلی کرکے کرناٹک میں مسلمانوں کیلئے سرکاری ٹھیکوں میں 4 فیصد ریزرویشن فراہم کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دعوؤں کو کرناٹک کے نائب وزیراعلٰی ڈی کے شیوکمار نے مسترد کر دیا ہے کہ انہوں نے آئین میں ترمیم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے بارے میں بات کی تھی۔ شیوکمار نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے، انہوں نے کبھی بھی اس طرح کی کوئی تجویز نہیں دی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان کی بات چیت کا مقصد سماجی انصاف اور سب کے لئے مساوی مواقع کو یقینی بنانا تھا،...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل‌ڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔ زیرگردش افواہوں...
    پاکستان نے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم سفارت کار محمد صادق کو  ہدایت کی کہ دوطرفہ تعلقات کو ٹھیک کرنے کے لیے افغان عبوری حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کیے جائیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ایک  اہم اجلاس کی صدارت کی۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے ایمبیسیڈر محمد صادق نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے حالیہ دورۂ افغانستان سے متعلق آگاہ کیا۔ دفترِخارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ایمبیسیڈر محمد صادق نے افغانستان میں قائم عبوری حکومت کے حکام سے اپنی ملاقاتوں اور دوطرفہ تعاون کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ...
    جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار حکومت کے پاس ہے، حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے، عدالت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) ہائیکورٹ نے اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی کی دہشتگردوں کی دوبارہ آبادی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست خارج کردی۔دہشت گردوں کی دوبارہ آباد کاری کے خلاف دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔اس میں کہا گیا کہ درخواست گزار سینیٹ کے ممبر ہے، پارلیمنٹ میں اس معاملے کو اٹھا سکتے ہیں، وفاقی حکومت انکوائری کمیشن قائم کرسکتی ہے، درخواست گزار کا جو دعوی ہے، دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری گزشتہ منتخب حکومت کا فیصلہ تھا۔فیصلے کے مطابق یہ درخواست اب زائد المیعاد ہوچکا ہے، اس...
    احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے...
    — فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے تحت پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔دورانِ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔ وفاق کا 20، پنجاب کا 30 ارب کا رمضان ریلیف پیکیجاسلام آباد، لاہور وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان... بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پرمامور ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر قائم ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں کے لیے اسامیاں مشتہر کر دی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی.(جاری ہے) ٹیکس پالیسی آفس میں اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ڈائریکٹر اکنامک انالیسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کا تقرر بھی کیا جائے گا وزارت خزانہ نے مذکورہ اسامیوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل پر 6 اپریل تک درخواستیں طلب...
    اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستانی حکومت نے ملک میں مقیم تمام قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کو 31 مارچ 2025 تک واپس جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے نے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، طویل مدتی افغان باشندوں نے، جن میں سے اکثر افغان یا UNHCR کارڈ رکھتے ہیں، نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ پاکستان ان کا گھر بن گیا ہے، اس کی سرحدوں کے اندر بہت سے بچے پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ “یہ ملک ہمارے لیے ماں کی طرح ہے،” ایک افغان خاندان نے چھوڑنے کی دشواری کو اجاگر کرتے ہوئے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار...
    سڈنی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 مارچ ۔2025 )یونیورسٹی آف سڈنی نے سیارہ زحل کو 128 نئے چاند ملنے کا انکشاف کیا ہے انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل یونین نے تائیوان کی اکیڈیمیا سینیکا میں ایڈورڈ ایشٹن کی سربراہی میں فلکیات دانوں کی ایک ٹیم کی ان دریافتوں کو تسلیم کر تے ہوئے کہا ہے کہ سورج سے چھٹے نمبر پر موجود اس سیارے کے چاندوں کی کل تعداد اب 274 ہو گئی ہے جو نظام شمسی کے کسی بھی سیارے کے مقابلے میں زیادہ ہے.(جاری ہے) یونیورسٹی کی شائع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے چاندوں کو دیکھا کیسے جاتا ہے اور یہ پہلے کسی کو نظر کیوں نہیں آئے؟ کیا مشتری...
    ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ...
    معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی،  آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے  نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔ نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا  کی کہ...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آذر بائیجان کے عوام اور اپنی طرف سے انہیں اور پاکستانی عوام کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ صدر الہام علیوف نے  اپنے خط میں دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک پارٹنرشپ اور باہمی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کے لیے...
    بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال پیر کو بی کے ایس پی گراؤنڈ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد سینے میں درد کی شدید تکلیف کے ساتھ اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب کی قیادت کرتے ہوئے تمیم اقبال نے شائن پوکر کرکٹ کلب کے خلاف ٹاس میں حصہ لیا لیکن بعد میں اپنے سینے میں تکلیف کی شکایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے محمد حارث سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟ ان کا ابتدائی طور پر گراؤنڈ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ محمڈن اسپورٹنگ کلب...
    کومل اسلم : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ ایریا دریا خان ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔  محکمہ وائلڈ لائف کا پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال  محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیف وائلد لائف رینجرز پنجاب کو گونجوں کا شکار کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور اسپیشل اسکواڈ...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...
    ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے...
    اسلام آباد: پاکستان کا معدنی شعبہ، جس میں 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے وسائل موجود ہیں، ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ثابت ہو سکتا ہے۔ حکومت پاکستان ایس آئی ایف سی (پاکستان کا اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فنڈ) کے تعاون سے معدنی وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ آئندہ اپریل میں ایک معدنی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، ایس آئی ایف سی کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی  زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت...
    قصور: لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں  کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں  37 ارپ 20 کروڑ  70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔ تفصیلات  کے مطابق پاکستان  کی سب سے بڑی پاور  ڈسٹری  بیوشن  کمپنی لیسکو  کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ  بجلی چوری  قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔ سیاسی مداخلت  اور بااثر افراد  کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف  کارروائی  کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت  اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید پڑھیں: جواد احمد کی...
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'سکندر' کا ٹریلر اتوار کو جاری کیا گیا۔ تاہم، فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث چھڑ گئی ہے۔ اس موضوع پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب میں جہاں رشمیکا بھی موجود تھیں، سلمان خان نے کہا: "جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟" انہوں نے مزید کہا: "ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...