قصور:

لیسکو حکام قصور کے بجلی چوروں  کے آگے بے بس ہوگئے، ایک سال میں قصور میں  37 ارپ 20 کروڑ  70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوگئی۔

تفصیلات  کے مطابق پاکستان  کی سب سے بڑی پاور  ڈسٹری  بیوشن  کمپنی لیسکو  کیلئے قصور درد سربن گیا ہے۔ لیسکو کے 7 سرکلز میں سے سب سے زیادہ  بجلی چوری  قصور سرکل میں کی جارہی ہے۔

سیاسی مداخلت  اور بااثر افراد  کی پشت پناہی کے باعث لیسکو افسران بجلی چوروں کیخلاف کارروائی نہیں کر پاتے، اگر کوئی افیسر دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر بجلی چوروں کیخلاف  کارروائی  کرتا ہے تواسے مقامی اراکین اسمبلی کی طرف سے شدید مخالفت  اور مخاصمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: جواد احمد کی لیسکو حکام کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی

بجلی چوروں کی طرف سے درجنوں  افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاچکی ہے۔

لیسکو دستاویزات کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوری کی وجہ سے پوری کمپنی کی کارکردگی  متاثر  ہورہی ہے۔

لیسکو کے قصور سرکل میں ایک سال کے دوران 37 ارب،20 کروڑ،70 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی۔

قصور رورل ڈویژن میں 8 ارب 64 کروڑ، 80 لاکھ، پھول نگر ڈویژن میں 9 ارب 62 کروڑ، 90 لاکھ، چونیاں ڈویژن میں 9 ارب،38 کروڑ، 70 لاکھ، قصور سٹی ڈویژن میں 5 ارب، 66 کروڑ، 70 لاکھ اور کوٹ رادھا کشن ڈویژن میں 2 ارب،87 کروڑ، 70 لاکھ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور: بجلی چوری پکڑے جانے پر ملزمان کا لیسکو ٹیم پر حملہ

ایک سال کے دوران  بجلی چوروں کیخلاف  26 ہزار،9 سو 87 مقدمات درج کیے گئے۔

بجلی چوروں کو 84 کروڑ، 89 لاکھ، 63 ہزار روپے کے ڈی بل چارج کیے گیے لیکن اس میں سے صرف 33کرور 68 لاکھ، 67 ہزار 911 روپے وصول کیے جاسکے۔

قصور سرکل کی ریکوری محض 40 فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق قصور سرکل میں بجلی چوروں کوبا اثر سیاسی  خاندانوں  کی سرپرستی حاصل ہے، یہی وجہ ہے بجلی چوروں کی نشاندہی کے باوجود انتظامیہ ان کیخلاف کارروائی میں لیسکو حکام کا ساتھ نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں: سرکاری ادارے لیسکو کے 14ارب 12کروڑ سے زائد کے نادہندہ

جس کی وجہ سے بجلی چوروں پر مقدمات درج کروانے میں لیسکو افسران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا  ہے اور اگر مقدمہ درج ہو بھی  جائیں تو ان کو پکڑ ا نہیں جاسکتا۔

 لیسکو ذرائع کے مطابق اگر قصور کے بجلی چوروں کو سیاس پشت پناہی نہ ہوتو قومی خزانے کو سالانہ 40 ارب روپے کی بجلی چوری سے ہونے والے نقصان  سے بچایا جا  سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے کی بجلی چوری قصور سرکل میں بجلی چوروں کی لیسکو حکام ڈویژن میں کے مطابق ایک سال

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر مفرور ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے مطابق، مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپ فراہم کی گئی تھی، جن میں سے 12 اساتذہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ معاہدے کے مطابق ان اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے بعد کم از کم پانچ سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی، بصورت دیگر اسکالرشپ کی تمام رقم واپس کرنا تھی۔

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مفرور اساتذہ میں شامل افراد اور واجب الادا رقوم درج ذیل ہیں۔

فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ

سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ

کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ

رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ

خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ

شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ

عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ

سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ

محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ

جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ

سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ

سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ

پنجاب یونیورسٹی نے ان تمام نادہندہ اساتذہ کو سروس سے برطرف بھی کر دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پاکستان سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالر دیگر ممالک کو بھیج دیئے گئے
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار