وزیرِ اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، مستحقین کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم منتقل
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے تحت پیسے مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
دورانِ اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کو رمضان ریلیف پیکیج 2025ء کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب تک 63 فیصد مستحقین کو رقم پہنچائی جا چکی ہے۔
اسلام آباد، لاہور وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان.
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے حوالے سے 2224 ملازمین ڈیوٹی پرمامور ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج پورے پاکستان بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے لیے ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پیکیج کو شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا اور ٹیک اداروں کی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔
انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے اور اس ماڈل کو دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنایا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، عطاء اللّٰہ تارڑ، شزا فاطمہ، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، معاونِ خصوصی ہارون اختر، چیئرمین نادرا، چیئرمین پی ٹی اے نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمضان ریلیف پیکیج شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر انقرہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ کیلئے روانہ, دورے کے دوران وزیراعظم صدر اردوان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ حالیہ عالمی و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دیا ہے۔ HLSCC کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ آنے والی ملاقات اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا واللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں.