ماہ رنگ بلوچ کے خلاف تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج، بی وائی سی کا احتجاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری
صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال
بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تربت میں بھی دو دنوں سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔مستونگ، قلات، خاران، چاغی، پنجگور، تربت اور کئی دوسرے شہروں میں احتجاج کی وجہ سے کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے ۔ تربت میں مظاہرین نے تربت کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر رکھا ہے ۔کراچی سے متصل حب میں بھوانی کے مقام پر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے اتوار کی صبح آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے ۔کوئٹہ میں بی وائی سی کی جانب سے دو دنوں سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد معاملات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ دو دنوں بعد ٹریفک کے لیے کھل گیا۔بی وائی سی کا الزام تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال اور مظاہرین کی آڑ میں سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے خطرے کے پیش نظر احتجاج ختم کیا گیا۔تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اتوار کی شام کو دوبارہ احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس سے ایک بار پھر شہر میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔اس سے قبل جمعے اور سنیچر کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ماہ رنگ بلوچ بی وائی سی کوئٹہ میں کے خلاف
پڑھیں:
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
حسن علی نے 84 اننگز میں مجموعی طور پر 116 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
فاسٹ بولر حسن علی نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Post Views: 3