’ویرات کو بھیجے پیغام کے متعلق بات نہیں کرونگا‘: ایم ایس دھونی کا دو ٹوک جواب
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔
بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔
البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ اس معاملے کو ایسے ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے کیا ہوتا ہے کہ دیگر کرکٹر ان کے پاس آسکتے ہیں اور جو ان کے دماغ میں چل رہا ہے اس متعلق پوچھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ان سے جو بھی بات کی جائے وہ باہر نہیں آئے گی۔ اعتماد بہت اہم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق کپتان
پڑھیں:
مشہور ریسلر رے مسٹیریوں سے متعلق بری خبر!
ڈبلیو ڈبلیو ای لیجنڈ رے مسٹیریو ریسل مینیا 41 سے ایک روز قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
50 سالہ ہال آف فیمر (جن کی 2023 کے آخر میں گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی) ممکنہ طور پر اب ایک اور انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
لاس ویگس میں ہونے والے شو اسمیک ڈاؤن کے دوران وہ ڈریگن لی اور ری فینکس کے ساتھ مل کر چیڈ گیبل اور دی کریڈ برادرز کے خلاف مقابلہ کر رہے تھے۔
تاہم، وہ یہ مقابلہ مکمل نہیں کر پائے اور طبی ماہرین کو اس دوران ان کے پاس دیکھا گیا۔ آف کیمرا رے مسٹیریو کو سہارا دیا گیا کیوں کہ وہ اپنی ٹانگ پر وزن نہیں ڈال پا رہے تھے۔
اس صورتحال کے بعد ان کا ریسل مینیا میں ایل گرانڈے امیریکانو کے خلاف میچ مشکل میں پڑ گیا ہے اور فی الحال اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔