کراچی کو صاف، سرسبز اور منظم شہر بنانے کے لیے سندھ حکومت کا اہم قدم
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل کیے گئے ہیں۔
ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی، ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ’لاہور کراچی سے بہت بہتر ہے، اپنے بیان پر قائم ہیں‘ کراچی کے تاجر ڈٹ گئے
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ اور دیگر اہم سڑکوں کی بہتری کا منصوبہ ہے، شاہراہِ فیصل، شاہراہِ قائدین، عبداللہ ہارون روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر ترقیاتی کام ہوں گے۔
سندھ حکومت کی ہدایت پر تمام اداروں کو ٹاسک فورس سے تعاون کا پابند بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Karachi we news ٹاسک فورس سندھ حکومت کراچی مرتضیٰ وہاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹاسک فورس سندھ حکومت کراچی مرتضی وہاب سندھ حکومت ٹاسک فورس
پڑھیں:
منظم جرائم ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،جسٹس گل حسن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے یو این او ڈی سی کے تعاون سے منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ منظم جرائم ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،منظم جرائم سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط قانون نافذ کرنے والے ادارے ضروری ہیں،انھوں نے عدالتوں کی کمی، تفتیشی افسران کی محدود صلاحیت اور فنڈز کی کمی پر اظہارِ تشویش بھی کیا،اور کہاکہ منظم جرائم کے مقدمات نمٹانے کےلیے اضافی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تمام اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا اہم پلیٹ فارم ہے،سائبر کرائم، فرانزک، مالیاتی فراڈ اور جدید انویسٹی گیشن میں خصوصی تربیت ضروری ہے۔