احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔

فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔

احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست گزار آمنہ بشیر نے موقف اپنایا تھا کہ ان کے دونوں بیٹوں کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے رات ایک بج کر پانچ منٹ پر ملک کی خفیہ ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے نامعلوم اہلکاروں نے ’جبری طور پر لاپتہ‘ کر دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ احمد نورانی کو خاموش کرانے کے لیے ان کے بھائیوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں حکومت، وزارت دفاع، آئی جی اسلام آباد اور تھانہ نون کے ایس ایچ او کو فریق بنایا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایچ او کو گمشدگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دریں اثنا درخواست گزار کے وکیل ایمان حاضر مزاری نے واقعے کے 3 دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ کرنے پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سماعت کا احوال
آج کی سماعت کے دوران جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران ایس ایچ او کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 26 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان حاضر مزاری صحافی احمد نورانی کی والدہ اور بہن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت احمد نورانی کی والدہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے کہا، ’اگر میرے بچوں کو کچھ ہوتا ہے تو کیا ہائی کورٹ ذمہ دار ہوگی؟‘۔

ایس ایچ او نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام دستیاب ذرائع کا استعمال کر رہے ہیں، پولیس نے جیو فینسنگ کی، کال کی تفصیلات کا جائزہ لیا اور گھر کے قریب نصب کیمروں کی جانچ پڑتال کی ہے۔

جسٹس اعظم منہاس نے پولیس افسر سے کہا کہ انہیں اپنی رپورٹ پیش کرنی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اسلام آباد پولیس کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرنے کی کوئی درخواست نہیں ہے، جسٹس انعام امین منہاس نے ایس ایچ او سےمکالمہ کرتے کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے اپنی فائنڈنگ دینی تھی وہ نہیں دی۔

وکیل ایمان حاضر مزاری نےکہا کہ 5 دن سے اگر یہ پرچہ درج نہیں کر رہے تو تفتیش کیسے کر رہے ہیں؟ واقعے کو 6 دن ہو چکے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا،جج نے ریمارکس دیے کہ میں صرف اپنے اختیار کے مطابق حکم دے سکتا ہوں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہیے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ احمد نورانی کے بھائیوں کو ان کی حالیہ رپورٹنگ کی وجہ سے اغوا کیا گیاہے۔

جسٹس منہاس نے ریمارکس دیے کہ وہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد نہ ہو سکے۔

ایمان حاضر مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کی سماعت آج یا کل تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احمد نورانی کے بھائیوں ا ئی جی اسلام ا باد صحافی احمد نورانی ایمان حاضر مزاری اسلام ا باد ہائی کو طلب کرلیا بھائیوں کی ایس ایچ او ہائی کورٹ منہاس نے انہوں نے کی والدہ کورٹ نے نے ایس

پڑھیں:

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت

ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے کیس فکس کرنے کی پالیسی طلب کر لی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کریں، جس میں واضح کیا جائے کہ اپیلوں کی سماعت کے لیے کیسز کو مقرر کرنے کا کیا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کی اپیلیں عرصہ دراز سے زیر التوا ہیں اور ان پر جلد سماعت کی ضرورت ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپیلوں کی فوری سماعت ضروری ہے۔
عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کیس فکسنگ سے متعلق مکمل پالیسی اور اس پر عمل درآمد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاک علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور امریکی سفیر نٹالی بیکر کی چیئرمین جی ٹی ای سی مظہر تھتھل سے ملاقات، ایس ایم ایز تجارت اور کاروبار سے متعلق معاملات پر... شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے تبادلے کیخلاف کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت
  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی