راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور آن لائن بینکنگ سے رقم ٹراسفر کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس ملازمین نے دکاندار سے سنگین واردات کی، ملزمان دکاندار کو اغوا کرکے حبس بیجا میں رکھ کر کرنٹ لگا کے تشدد کیا اور آن لائن بینکنگ ایپ سے بھی رقم ٹرانسفر کی۔

واقعہ سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا نوٹس پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کا نام محمد سلیم جبکہ تعلق آزاد کشمیر کے علاقے لیپا سے ہے اور وہ صادق آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں وہ جنرل اسٹور چلا رہا تھا۔

جنرل اسٹور پر دو افراد آئے جس میں سے ایک نے ٹراؤزر پولیس کی شرٹ اور دوسرے نے شلوار قمیص پہنی ہوئی تھی، انہوں نے اپنا تعارف پولیس اہلکار کی حیثیت سے کرایا اور تھانے کا حوالہ بھی دیا۔

مالک کے مطابق ملزمان نے دکان کی تلاشی لی اور 45 ہزار روپے کاؤنٹر جبکہ 15 ہزار روپے جیب سے نکال لیے، اس کے بعد دونوں تھانے کے نام پر مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک عمارت میں لے گئے جہاں پہنچ کر انہوں نے موبائل فون چیک کیا اور بینک ایپ دیکھ کر پاسورڈ پوچھا۔

دکاندار کے مطابق جب اُس نے پاسورڈ بتانے سے انکار کیا تو پھر ملزمان نے اسے کرنٹ لگایا جس پر اُس نے بتادیا اور پھر ملزمان نے اُسے ایک رات اور دن وہیں پر رکھا۔ اس دوران وہاں لڑکی بھی آئی جس کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کی دھمکیاں دیں۔

دکاندار نے بتایا کہ ملزمان مجھے بیٹھک کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے جب بینک اکاؤنٹ چیک کیا  تو دونوں نے میرے بینک سے مختلف اکاؤنٹس سے پانچ لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے  واردات کا سخت نوٹس  لیا اور پولیس کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔

 پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے  خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ملزم اور لڑکی کی تلاش کے لیے چھاپے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا


سندھ میں کچے کے علاقے سے اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کروالیا۔

کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغواء کر لیا تھا، جن کی بازیابی کیلئے پولیس اور شہباز رینجرز نے کارروائی کر کے بازیاب کروایا۔

 انہوں نے بتایا کہ کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغواء ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کیلئے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا