اسلام آباد (نیٹ نیوز) حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورہ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاکستانی صحافیوں کے

پڑھیں:

جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون 21 تا 22 اپریل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے، وہ وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسلام آباد میں جمہوریہ روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، روانڈا کے وزیر خارجہ کاروباری برادری کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • ب فارم کیلئے نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں،گھر بیٹھے بنوائیں
  • پاکستان میں کون اتنا طاقتور ہے جو صحافیوں کو اسرائیل بھیج رہا ہے:حافظ نعیم الرحمن
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل