بھکر؛ دریا خان میں کارروائی کےدوران پکڑی گئی 8 کونجیں برآمد، شکاری فرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کومل اسلم : محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے دریائے سندھ سے ملحقہ ایریا دریا خان ضلع بھکر میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
محکمہ وائلڈ لائف کا پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان میں کارروائی کرتے ہوئے شکار میں استعمال ہونے والی 8 کونجوں کو برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان اپنا سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیف وائلد لائف رینجرز پنجاب کو گونجوں کا شکار کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی، سرگودھا ریجن کی فیلڈ فارمیشن اور اسپیشل اسکواڈ کو دریا خان روانہ کیا گیا۔
غیر قانونی طور پر گونجوں کا شکار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ٹیم کو دیکھتے ہی شکاری اپنا سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ وائلڈ لائف ٹیم نے شکار میں استعمال ہونے والی 8 گونجوں کو برآمد کر لیا۔ اہلکاروں نے شکاریوں کی کمین گاہ کو جلا دیا جبکہ شکار کا سامان ضبط کر لیا گیا۔
23 مارچ عزم، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وائلڈ لائف حکام کے مطابق 8 گونجوں کو سائبیریا ہجرت کرنے والی دیگر گونجوں کے شکار کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا, ملزمان کے خلاف نئے قوانین کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جا رہا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کےحکام نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق گونج ایک تحفظ شدہ جنگی حیات ہے, اس کو رکھنا، پکڑنا اور شکار میں استعمال کرنا خلاف قانون ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شکار میں استعمال محکمہ وائلڈ لائف دریا خان
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔