ایم کیوایم ارکان کوبتائے بغیر نئی پارٹی میں شمولیت کے اعلان کی کوشش قابل مذمت ہے،ترجمان
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
لاہور (ممتازرپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں اس کے کارکنان کوبغیربتائے ایک نئی سیاسی جماعت میں ان کی شمولیت کا اعلان کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران کا ایک ٹولے محض اپنے مفادات کے لیے ایسی بھونڈی حرکتیں کررہاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے کی وجہ سے پنجاب کے چار زونوں کو تحلیل کر کے آٹھ زونوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا ۔ اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان اور ڈیرہ غازی خان سنٹرل پنجاب کو لاہور فیصل آباد اور گوجرانوالہ اپر پنجاب کو راولپنڈی اور سرگودھا زون پر مشتمل زون بنا دئیے گئے تھے ۔گزشتہ ہفتے میں ایک نو مولود سیاسی جماعت کے رہنماء سے ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران نے ملاقات کر کے ان کی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ کیا اس موقع پر ایم کیو ایم کے مخلص ترین کارکنان نے جنہیں بغیر بتائے ان کی شمولیت کا اعلان بھی کرانا چاہا انہوں نے اس غیر سیاسی اور غیر اخلاقی حرکت پر اس ملک کے سابق وزیراعظم کو اور اپنے سابق ذمہ داروں کے اس اقدام کی نہ صرف شدید مذمت کی بلکہ ان کو اس قسم کی حرکت کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی اس بھونڈی حرکت قراردیتے ہوئے احتجاجاًپروگرام کا بائیکاٹ کر دیا ۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے سابق ذمہ داروں کا یہ ٹولہ اس سے قبل بھی اپنے مفادات کے لیے کئی سیاسی جماعتوں میں شمولیت کااعلان کرچکاہے اس ٹولے کے پاس اس وقت ایم کیوایم پنجاب کی کوئی ذمہ داری نہ تھی ایم کیو ایم کا نام استعمال کر کے انہوں نے ایک مرتبہ پھر دیہاڑی لگانے کی کوشش کی جس کو ایم کیوایم کے مخلص کارکنان نے بھری محفل میں ناکام بنادیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم پاکستان ایم کیو ایم ایم کیوایم شمولیت کا کے سابق ایم کے
پڑھیں:
چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد کی چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات , ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔ چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے ۔ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی ،اسپیس سٹیلائیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن, سٹیلائیٹ انٹر نیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے ۔
اس موقع پر گلیکسی اسپیس کے وفد کا پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار، دفد کے ارکان نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔