2025-04-22@17:09:04 GMT
تلاش کی گنتی: 6459

«کے انتظامات»:

(نئی خبر)
    یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید ایک روزہ دورہ پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اماراتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہوگی۔عبداللہ بن زاید کا دورہ پاکستان ایک روزہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسحاق ڈار عبداللہ بن زاید وزیرخارجہ پاکستان یو اے ای
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے مالیت کے زیر التوا ٹیکس کیسز کا فوری فیصلہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اور اگر آمدن میں اضافہ نہ کیا گیا تو قرضوں کے بوجھ سے نجات ممکن نہیں۔ ایف بی آر کے پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ادارے کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل خوش آئند ہے، تاہم یہ ایک طویل اور چیلنجز سے بھرا سفر ہے، جس میں حائل رکاوٹوں کو مسلسل محنت سے دور کرنا ہوگا۔ ایف بی آر کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اہداف کے حصول کے لیے یہی جذبہ برقرار رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس...
    چینی صدر کے جنوب مشرقی ایشیا کے حالیہ دورے پر سی ایم جی کی رپورٹس کے عالمی اثرات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمبوڈیا کا سرکاری دورہ کیا۔ چائنا میڈیا گروپ نے اس دورے کی مکمل میڈیا کوریج کی۔بیجنگ کے وقت کے مطابق 18 اپریل دن 11:00 بجے تک، “صدر شی جن پھنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے” سے متعلق سی ایم جی کے ذریعے نشر کی جانے والی رپورٹس کی دیکھے جانے اور براؤزنگ کی تعداد 4.88 بلین تک پہنچ گئی۔ اس حوالے سے 12 لائیو خصوصی پروگرام پیش کیے گئے۔ 75 حالات حاضرہ کی خبریں پورے نیٹ ورک پر سب سے پہلے جاری کی گئیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں 2.828 بلین ڈالر (گزشتہ سال کے مقابلے 23 فیصد) اضافے کا خیر مقدم حکومت کی جانب سے آئی ٹی شعبے کو سہولیات کی بروقت و فوری فراہمی سے شعبے کی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا. آئی ٹی برآمدات 2.828 بلین ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں، خوش آئند ہے کہ آئی ٹی شعبے کے آنٹر پرونیوز نے حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں اپنی خدمات برآمد کیں. آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا، آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں...
    رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدالت کی اجازت کے باوجود بانی چیئرمین سے اہل خانہ اور ساتھیوں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ شبلی فراز عمر ایوب کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں وہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے۔ اس موقع پر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ کے حکم پر اڈیالہ جیل گئے لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، پچھلے 3 ہفتے سے خاندان کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی۔ شبلی فراز نے کہا کہ قتل کے ملزمان کو بھی ملاقاتوں کی...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان کے خلاف بیان بازی کرنے کے بجائے دہشت گردی کی سرپرستی کرنا ختم کرے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے پاکستان پر متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ہر موقع پر پاکستان کے حوالے سے بیان بازی کرتے رہتے ہیں، انہیں بھارت کی دہشت گردی کی سرپرستی ختم کرنے اور بیرون ممالک قتل عام پر توجہ دینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حعفر ایکسپریس دہشت گردی کے حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں، اس دہشت گردی میں ملوث...
    اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود 75 فیصد افغانیوں کے پاس کوئی دستاویزات موجود نہیں، بغیر ویزا کے یہاں اب کوئی نہیں رہے گا سب کو واپس جانا ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان کے وفد سے ملاقات ہوئی افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ان کے ملک واپس بھیجا جا رہا ہے، 40 سال تک پاکستان نے افغانستان کی مہمان نوازی کی مگر اب بغیر ڈاکومنٹس اور ویزا کے کوئی بھی غیرملکی یہاں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ویزا پالیسی آن لائن ہے بغیر دستاویزات اور پاسپورٹ پر حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، 84 ہزار 869 افغان واپس بھیجے گئے ان...
    سپریم کورٹ: 9 مئی کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی جانب سے 3 صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا گیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹس 4 ماہ میں 4 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں۔ حکم نامے کے مطابق عدالتیں ملزمان کے فئیر ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں۔
    تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)ایرانی چیف آف سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ریاض کے ساتھ تہران کے تعلقات کو مارچ 2023 میں بیجنگ معاہدے پر دستخط کے بعد سے ترقی کا گواہ قرار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تب سے سعودی عرب اور ایران دونوں نے چین معاہدے کو اس کی تمام شقوں میں نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔(جاری ہے) اقوام متحدہ کے کنونشنز، اسلامی تعاون تنظیم کے چارٹر، بین الاقوامی قانون بشمول ریاست کی خودمختاری، آزادی اور سلامتی کے احترام کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے ہمسایہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔اسی تناظر میں میجر جنرل باقری نے کہاکہ ایران...
    پاکستان میں افغان سفارت خانے کی جانب سے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سچ کہا جائے تو اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ جائیں، افغان قونصل جنرل افغان عبوری حکومت کے وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت، راہداری، اور افغان مہاجرین کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ افغان وزیر نورالدین عزیزی نے کہا کہ افغان حکومت مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتی ہے، انہوں نے تجویز دی کہ دونوں...
    بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستانی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس جمنا میں ملاقات کے دوران کیا۔ محمد یونس نے کہا کہ مضبوط تعلقات دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی امکانات کو کھولنے میں مدد کریں گے۔ ’کچھ رکاوٹیں ہیں، ہمیں ان پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے طریقے تلاش کرنے ہوں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: طویل مدت بعد پاکستانی سیکریٹری خارجہ کا دورہ بنگلہ دیش آمنہ بلوچ، جو 15 سالوں میں ڈھاکہ کا دورہ...
    ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور...
    ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااورسابق وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ نے اپنے اکلوتے فرزندارجمند کی شادی پر معاشرے میں موجود برائیوں کا خاتمہ عملی طور پرکرکے دکھادیا۔   قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے چوھدری حمزہ کائرہ کی شادی حال ہی میں انجام پائی ہے ،اس شادی میں نہ نوٹ پھینکے گئے نہ سلامیاں لیں نہ فائرنگ کی اجازت دی اور نہ مسلح گارڈز کوپنڈال کے اندر داخل ہونے دیاگیا۔ پاکستان اور مصر کا شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق  یہی نہیں چوھدری حمزہ کائرہ نے پاکستانی کرنسی سے بنا گلدستہ لینے سے بھی انکار کر دیا۔   شادی سے چند روز قبل قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ شادیوں پر نوٹ...
    اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت کے دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت کے دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال...
    بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر پاکستان سے معافی کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) بنگلہ دیش نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی پر باضابطہ معافی مانگے اور دیگر دیرینہ دو طرفہ مسائل کو حل کرے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور خوشحال بنیاد فراہم کی جا سکے۔ یہ پیغام جمعرات کو ڈھاکہ میں ہونے والی خارجہ سیکریٹری سطح کی ملاقات کے دوران پاکستانی وفد کو پہنچایا گیا۔ ملاقات کے بعد شام کے وقت وزارت خارجہ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری جاسم الدین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
    یہ نہیں کہوں گا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کر دیا، اس کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبارکی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے جہاد جاری رہے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں ملک میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے، پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ ...
    سٹی42: لاہور پولیس کی جانب سے گڈ فرائیڈے پر گرجا گھروں اور جمعہ کے اجتماعات کی حفاظت کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کیلئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، گڈ فرائیڈے اور جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور جوان ذمہ داری سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ جدید آلات کی مدد سے مسیحی عبادت گاہوں اور جمعہ کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حساس مقامات پرپولیس کی اضافی نفری سمیت سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،...
    سٹی42:عمر کوٹ میں این اے 213 کے ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور کامیاب ہوگئیں، صبا تالپور 1لاکھ 64 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہریں، اپوزیشن امیدوار لال مالہی 81 ہزار 247ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
    چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کی حمایت کی ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز نوم پین :چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کے بادشاہ سیہامونی کے درمیان نوم پین کے شاہی محل میں ملاقات ہوئی ۔ جمعرات کے روز ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کی دوستی ہزار سال پرانی ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی حالات کیسے بھی تبدیل ہوتے ہیں، چین اور کمبوڈیا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت کی ہے، اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے لئے مساوی سلوک، پر خلوص باہمی اعتماد ،...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 9مئی مقدمات  کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی  نے کہا ہے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی مقدمے کے سلسلے میں ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں۔ قانون انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت کا کہتا ہے۔ وکیل نے کہا کہ عدالت کے 4 ماہ کے...
      الحسین ٹریڈرز کو 41 کروڑ روپے کا ٹھیکہ جیو ٹیکنیکل انفارمیشن کے بغیر ہی جاری کیا گیا سروے کے بنا تعمیراتی کام سے اخراجات میں 18کروڑ 30لاکھ روپے کا اضافہ سندھ میں نیپرا کے ونڈ پاور پروجیکٹ میں سروے کے برعکس تعمیراتی کام کرنے کا انکشاف، 18کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ونڈ پاور کاریڈور میں پاور ٹرانسمیشن سسٹم میں میسرز الحسین ٹریڈرز کو 41 کروڑ روپے کا ٹھیکہ جاری کیا گیا، جیو ٹیکنیکل انفارمیشن اور سروے رپورٹ کے علاوہ ہی ٹھیکہ جاری کیا گیا، ڈیزائن میں تبدیلی اور سروے کے بنا تعمیراتی کام کے باعث ٹھیکے کے اخراجات میں 18کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا، نیپرا کی انتظامیہ کو آگسٹ...
    قانون انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت کا کہتا ہے ، چیف جسٹس 9مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی مقدمے کے سلسلے میں ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ فاضل کونسل ایسا مت کہیں۔ قانون انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کی روزانہ سماعت...
    روسی صدرولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی نے ملاقات کی اور قید کے دوران کا حال سنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے یرغمالی الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ آپ کی واپسی فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کے تعاون بغیر آپ کی رہائی ممکن نہیں تھی۔ جس کے جواب میں رہائی پانے والے یرغمالی نے صدر پوٹن سے حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی۔ روسی صدر نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت...
     الحمدﷲ! ہم پر رمضان کا بابرکت مہینا سایہ فگن رہا، اﷲ تعالیٰ ہمیں اپنی بے شمار نعمتوں اور رحمتوں سے نوازتا رہا، ہم سب ماہ رمضان کی فضیلتوں سے فیض یاب ہوتے رہے۔ اﷲ سبحان و تعالیٰ کی توفیق سے رمضان کے روزے رکھے، نماز، تراویح، قیام لیل، ذکر و اذکار کی کثرت، تہجد اور طاق راتوں میں شب قدر کے حصول کے لیے شب بیداری کا بھی اہتمام کیا۔ مخلوق خدا کے ساتھ ہم دردی و غم گساری کا برتاؤ کیا۔ صدقہ و خیرات اور انفاق فی سبیل اﷲ کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔ الحمدﷲ! ہم میں سے بہت سے لوگوں کو بہ توفیق الٰہی اعتکاف کی سعادت بھی نصیب ہوئی، بلاشبہ! اعتکاف افضل ترین عبادات...
    امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ منسوخ کر دیا، مجھے اس کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کا حملہ منسوخ کرایا ہے
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا مین واٹر پمپ فرید اسکوائر بیکری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 17 سالہ آیان ملک زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے جوہر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بیکری پر تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔ دری اثنا صدر لکی اسٹار ایٹریم مال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔ چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 27 سالہ شائستہ خان کے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 35 بیکری کے قریب گھر میں کمسن لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 8 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ ملیر میمن گوٹھ ڈیری فارم ہاؤس میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم...
    عمر کوٹ: قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213میں کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار لال ملاہی دوسرے نمبر پر رہے۔ ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور اس دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ تاہم پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنان ایک مقام پر آمنے سامنے آئے جس کے بعد کشیدگی پھیلی۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم...
    سٹی42: راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر روکے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے ایک بار پھر جیل کے آگے دھرنا دینے کی ضد کی۔ صحافیوں سے باتین کرتے ہوئے علیمہ خان نے ہر صورت میں اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھنے کی ضد کی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ انہیں یہاں سے دور کہیں  لے جا کر چھوڑا گیا تو وہ واپس یہیں آئیں گے اور جیل کے باہر بیٹھیں گے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق علیمہ خان  نے ہمیں کہیں لے جاکر چھوڑا تو پھر ہم واپس آجائیں گے اور ملاقات کیے بغیر نہیں جائیں گے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ  علیمہ خان...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی اور بحری قزاقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   ترجمان ایتھوپیائی سفارت خانہ کے مطابق پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ نے آج وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔فریقین نے ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا, ان دو طرفہ تعلقات میں کراچی سے ایتھوپیا ایئرلائنز کے آپریشنز کا آغاز بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں امن و استحام کے لیے دوطرفہ تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی...
    سٹی42:  سب سے بڑے اور گنجان شہر کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی نفرت پھیلانے کا ذریعہ بنانے کی کوششوں کے جواب میں انتظامیہ نے ٹریفک حادثات سے بچنے کے لئے اہم انتظامی اقدامات کئے ہیں۔ آج کراچی میں صبح8 سے رات 10 بجے تک ہر طرح کی ہیوی گاڑیوں کے سڑک پر آنے پر پابندی لگا دی گئی۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی  نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ کمشنر کراچی سید حسن...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو  کی آج وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات ہوئی۔ ہنگری کے وزیر خارجہ اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ہنگری کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔  انہوں نے وزیراعظم اوربان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی پیغام بھیجا۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ ملاقات میں وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی سطح پر...
    کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی  نے شہر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیےدفعہ 144 کے تحت صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈی جی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی ہے۔ کراچی میں ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہیوی گاڑیوں کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہور ہے ہیں، جس پر ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر کمشنر کراچی حسن نقوی نے ایک...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں حراست میں لے جاکر یہ جہاں بھی چھوڑیں گے ہم واپس اڈیالہ کے باہر آئیں گے اور اُس وقت تک بیٹھیں گے جب تک بھائی سے ملاقات نہیں ہوجاتی۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کے حراست میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ عمران خان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے ہو رہا ہے،انکے بچوں،فیملی اور ڈاکٹروں سے ملاقات بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل قوانین کے مطابق حق ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے ملاقات کریں، پچھلی ملاقات میں سلمان صفدر اور بیرسٹر گوہر کو اندر جانے دیا ظہیر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل جانے والے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان ، عظمیٰ خان ، نورین خان اور  قاسم نیازی کو تحویل میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا اور زرتاج گل کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تمام رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم پولیس نے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی اور بعدازاں، تمام رہنما ایک زیر تعمیر پلازے میں...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے اسلام آباد میں کویتی سفیر نے ملاقات کی، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت اور دیگر برادر ممالک کی سپورٹ کی بدولت مشکل معاشی اصلاحات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کویتی...
    فائل فوٹو۔ کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔ ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی...
    ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔  کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی ڈویژن میں پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔  حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک  شہر میں داخلےکی اجازت  نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق 17 اپریل...
    راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا۔آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے. تاہم آنے والے رہنماؤں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔ روکے جانے کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کا معاملہ اٹھایا اور کہا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کے سامنے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات کامعاملہ اٹھایا اور کہا وفاق کو جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کرنا چاہیے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر صحت نے وزیراعظم سے کہا کراچی وفاق کاحصہ ہےایسےحادثات کانوٹس لیں، حادثات کو لسانی رنگ دینےکی کوشش کوایم کیوایم اوراے این پی نےملکرناکام بنایا.انھوں نے کہاکہ جناح میڈیکل سینٹر اورریسرچ انسٹیٹیوٹ کی سیٹلائٹ...
    ڈائریکٹر ڈی ایم اے کی تعیناتی کے مثبت اثرات: شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں، شٹل سروس کے قریب5 جعل ساز گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں( ایم سی آئی)کی ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹوریٹ میونسپل ایدمنسٹریشن(ڈی ایم اے) کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے. اسلام آباد کے تجارتی مراکز سے تجاوزات مافیا کے خاتمے کے بعدڈپلومیٹک شٹل سروس کے قریب فراڈ کے بڑے پردے بھی فاش ہونا شروع ہوگئے ہیں. گزشتہ روزDMA نے متحدہ عرب امارات کے ویزا پروسیسنگ کے لیے جعلی بائیو میٹرک فیس کی رسیدیں جاری کرکے شہریوں کو گمراہ کرنے پرویزا سے متعلق فراڈ میں ملوث 5 افراد کو ڈائریکٹر کی...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بین الاقوامی ادارے کی رپورٹس پیشہ ورانہ و تکنیکی ہوں، جن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے گریز کیا جائے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مخالفین اور تخریبی میڈیا کو پروپیگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد محمد اسلامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کی توقع رہتی ہے کہ IAEA غیر جانبدار رہے۔...
    ملک اشرف : ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت,عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی وہاں سے واپس نہیں آیا۔ 2 رکنی بنچ نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کی لانچنگ تقریب نوم پین میں منعقد ہوئی۔ کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے ، باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر مرکوز، پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی طرف سے حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو بین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اپریل 2025ء) یوکرین میں جنگ بندی پر اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے لیے ایک امریکی وفد آج جمعرات 17 اپریل کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس پہنچا۔ اس بات چیت میں برطانوی وزیر خارجہ سمیت یورپی یونین کے بیشتر اعلیٰ سفارت کاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں جمعرات کے روز ہی پیرس میں امریکی وزیر خارجہ روبیو اور خصوصی مندوب وٹکوف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ کییف حکومت کا ایک وفد بھی یورپی یونین اور امریکی وفود سے ملاقات کے لیے پیرس میں موجود ہے۔ صدر زیلنسکی کے چیف آف سٹاف آندری یرماک نے...
    بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہو ایشوریا رائے کو خاندان میں خوش آمدید کہتی ہیں جس پر ایشوریا رائے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ جیا بچن نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ آج میں ایک بار پھر پیاری سی لڑکی کی ساس بننے جا رہی ہوں جو بہت باوقار ہے اور جس کی مسکراہٹ بہت دلنشین ہے، انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ میں آپ کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہتی ہوں اور آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔   View this post on Instagram   A post shared by ????Aishwarya(ऐश्वर्या)???? (@diehardfanofaishwaryarai_arb) یہ سن...
    —فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اگر آج ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائے گی۔ عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسالاڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں آج پھر روکا گیا ہے اس کا مطلب یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو اس لیے جیل میں ڈالا گیا ہے کہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے نظام کوکیا خطرہ ہے یہی کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، انسانی حقوق،...
    اسلام آباد میں پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی اس موقع پر دونوں ممالک نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے سمیت ثقافتی تعاون اور آثار قدیمہ کے شعبے میں بھی معاہدے کیے تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے ہنگری کے وزیر خارجہ کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلا ئوعالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے، عالمی سطح پر پاکستان امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،عالمی امن واستحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو   وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلی فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردئیے ہیں ترجمان ارسا کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلئے اعلی سطح کا اجلاس ہوا.(جاری ہے) اجلاس کے دوران واضح کیا گیا کہ ارسامیں تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر ارسا کو خط لکھا گیا تھا . وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی دوسری نشست ہفتے کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگی ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں غریب آبادی نے کہا کہ ملاقات کے مقام سے قطع نظر، عمانی وزیر خارجہ مذاکرات کے سہولت کار اور ثالث ہیں.(جاری ہے) خیال رہے کہ اس حوالے سے پہلی نشست گذشتہ ہفتے مسقط میں ہوئی تھی جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیرِ خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے کی تھی پہلی میٹنگ کے بعد وائٹ ہاﺅس سے جاری ایک بیان...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، 2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، عمران خان اس لیے جیل میں ہے کیوں کہ وہ نظام کے لیے خطرہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین توڑ کر مارشل لا لگائے گئے۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک خودمختار نہیں رہا۔ وہ لاہور میں بار سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مَیں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنی ذات کے لیے نہیں، پاکستان کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقصد کردی نہیں ہے۔ ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم...
    نومئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا: چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9 مئی مقدمات کے سلسلے میں ضمانت منسوخی کیس کی سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 طرفہ سفارتی تعلقات 15 سال بعد بحال ہوگئے، پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترخارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ دفتر خارجہ کی مشاورت (ایف او سی) میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع...
    انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا ) نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کردیے۔ ترجمان ارسا  کے مطابق دونوں صوبوں کے اعتراضات کا جواب دینے کےلیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس واضح کیا گیا کہ ارسامیں  تمام فیصلے قانون اور ارسا ایکٹ کے مطابق کیے جاتے ہیں، پانی کی کمی کو چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ محکمہ آبپاشی پنجاب اور وزیر آبپاشی سندھ کی جانب سے پانی کی قلت پر   ارسا کو خط لکھا گیا تھا ۔وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے خط میں کہا تھا  کہ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غلط معلومات کا پھیلاؤ عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ تیسری اقوام متحدہ امن مشن 2 روزہ وزارتی کانفرنس وفاقی دارالحکومت میں پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام ، حکومتی عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں 157 ممالک پر مشتمل اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی برائے امن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر...
    کراچی: لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کا ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھنے سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ کراچی کنگز پر فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ اگر اوپنرز اسکور کریں تو ٹیم کی فتح کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، جس طرح کی ہماری بولنگ ہے ہم اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بولرز بہت زیادہ کریڈٹ کے حقدار ہیں، میرا کردار ہمیشہ ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کا ہے، پچ زیادہ موزوں نہیں تھی، اس لیے ہم نے پہلے پارٹنرشپ تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد بڑے شاٹس کھیلے، ہم وکٹیں محفوظ رکھنا چاہتے تھے۔ فخر زمان...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔  9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔ گرمیوں میں کس قسم کے لباس پہننے سے پرہیز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا...
    کراچی: حیدرآباد دکن کے مبینہ کاروباری فرد سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کی ٹیموں، پلیئرز، کوچز اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈر کو آگاہ کرتے ہوئے اس سے محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ بورڈ کے اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے روابط پنٹرز، بکیز اور ماضی میں سزا یافتہ افراد سے دیکھے گئے ہیں، وہ دوبارہ آئی پی ایل میں منفی سرگرمیوں کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔ لیگ سے جڑے تمام آفیشلز اور اسٹاف کو اس سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، وہ انھیں بیش قیمت تحائف دے کر جھانسے میں اتار سکتا ہے۔ کئی افراد کے ساتھ کاروباری شخص کے قریبی تعلق ہونے کی رپورٹ کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا، کنگ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، پاکستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا  کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ...
    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت کنفرم کردی جبکہ حافظ فرحت عباس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “سازش کے الزام پر کسی فرد کو جیل میں نہ رکھا جائے” اور سوال اٹھایا کہ کیا شیخ امتیاز کے اکسانے کی کوئی ویڈیو موجود ہے۔ اس پر پنجاب حکومت کے وکیل ذوالفقار...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) امریکی سفارتخانے کے وفد نے بدھ کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ‘ وفد میں مائیکل پیٹرک کے علاوہ دو خواتین بھی شامل تھیں۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو جیل میں قید امریکی نژاد ظاہر ذاکر تک قونصلر رسائی دی گئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں وفد کی قیدی سے ملاقات کرائی گئی۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد صرف امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور اس کو قانونی مدد فراہم کرنا تھا۔ Post Views: 1
     (ویب ڈیسک)پاک بنگلہ دیش کے درمیان 13 سال بعد مذاکرات آج ڈھاکا میں شروع ہوں گے۔  سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں، دونوں ملکوں کے خارجہ سیکرٹریز وفود کی قیادت کریں گے، یہ مشاورتی اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے۔  دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد دوبارہ بحال ہونے جا رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا ڈھاکا پہنچنے پر بنگلہ دیش کی ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا عشرت جہاں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات  پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین مشاورتی اجلاس میں باہمی امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مختلف...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب  ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات کی،  جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان  تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور...
    ایران میں جاں بحق 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئیں،سکیورٹی کے سخت انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بہاولپور(آئی پی ایس) ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر صوبہ سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل سیٹ پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ 18 اور 19 اپریل کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 20 اپریل کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔ 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ 24 اپریل  کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہوگا۔ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات...
    چائنا میڈیا گروپ کے ملائیشیا کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں دو طرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی موجودگی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ملائیشیا کے وزیر برائے امور سیروسیاحت، فن و ثقافت اور وزیر تعلیم کے ساتھ تعاون کی چار دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دستحط شدہ دستاویزات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ ملائیشیائی شراکت دار کے ساتھ معمول کے تعاون کا...
    چین کی معیشت بیرونی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی اقتصادی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد بی بی سی نے کہا کہ چین کی معاشی نمو توقعات سے تجاوز کر گئی ہے۔اور فنانشل ٹائمز اور بلومبرگ نے بالترتیب اس کارکردگی کو طاقتور اور مضبوط قرار دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہیں اور گزشتہ سال کی 5 فیصد شرح نمو سے زیادہ بلکہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 5.3 فیصد شرح نمو سے بھی...
    پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) 17 اپریل سے کمبوڈیا کے قومی ٹیلی ویژن، فریش نیوز نیٹ ورک، فیری ٹی وی، جن فنگ ٹی وی سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) میں ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی آموزش اور جدیدیت جیسے موضوعات پر چینی صدر...
    امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک اور بے گھر ہو رہے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے ضروری خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا گمنام ہیرو، پیاسوں تک پانی پہنچانے والا ابراہیم علوش اقوام متحدہ کے امدادی شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ 18 مارچ کے بعد اسرائیلی فوج کے احکامات پر تقریباً پانچ لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جن میں ہزاروں افراد جنگ بندی سے پہلے ہی کئی مرتبہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ پناہ گزینوں کے لیے خیمے دستیاب نہیں امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں پناہ گزینوں...
    علامہ محمد افضل حیدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناظم امتحانات مولانا محمد تحسین اور ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی اور دیگر متعلقہ اسٹاف شریک ہوئے۔ مولانا تحسین نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں امتحانی پرچے پہنچ چکے ہیں۔ کراچی اور اندرون سندھ کے امتحانی پرچے بھی 16 اپریل کوروانہ کر دیئے گئے تھے، جبکہ آج جمعرات کو پرچوں کی ترسیل پورے پنجاب میں مکمل ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام 19 اپریل سے شروع ہونیوالے سالانہ امتحانات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جامعتہ المنتظرمیں سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔ بدھ کے روز خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان۔رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں...
    بہاولپور: ایران میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے کے ذریعے بہاولپور پہنچا دی گئیں۔ ایئرپورٹ پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو ٹیموں اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ پر لواحقین کے حوالے کیا گیا، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں خانقاہ شریف اور احمدپور شرقیہ روانہ کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران میں مسلح افراد کا ورکشاپ پر حملہ؛ باپ بیٹے سمیت 8 پاکستانی جاں بحق کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میتوں کی آمد کے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ لیبر اور انسانی وسائل کے حوالے سے سوالوں کے جوابات متعلقہ پارلیمانی سکرٹری نے دیئے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی کرسٹوفر فیبلوس نے حافظ آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹری ورکر عرفان کو بلدیہ کی جانب سے مٹھائی دی گئی کہ آوارہ کتوں کو کھلا دے۔ سینیٹری ورکر کو کوئی آوارہ کتا نہیں ملا تو وہ مٹھائی کا ڈبہ ساتھ لے گیا۔ علاقے کے بچوں نے مٹھائی کھا لی جس سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، دو کی...
    مارچ کے آخر میں، جنگ بندی کے دوران، لبنان کی سرزمین سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں دو راکٹ فائر کیے گئے، جس سے اسرائیلی فوج نے ان واقعات کو لبنانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی فوج نے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو ان راکٹ حملوں میں ملوث تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنایا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنانی فوج نے آج (بدھ) اعلان کیا کہ انہوں نے ایک گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے جو جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر دو راکٹ حملوں میں ملوث تھے۔ فوج کے بیان...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیچھے بیرونی قوتیں تھیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھیوں کو نشانہ بنایا گیا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہمارے ساتھیوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ  جے یو آئی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی  ہے، جے یو آئی 18 ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں کرے گی۔ بیرونی مداخلت کی بھی راہ ہموار کی جارہی ہے ان...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہنگری کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہو گی، وفود کی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، تجارتی، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان متعدد...
    فرانسیسی ہائی ٹیک صنعتی گروپ Exail Technologies نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کو موصول ہونے والے آرڈرز میں 519 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یورپی حکومتوں کے بے تحاشہ بڑھتے دفاعی اخراجات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کو یورپی یونین کا انتباہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق زیر زمین ڈرون اور نیویگیشن آلات بنانے والی کمپنی نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے لیے اس کو 487 ملین یورو (554.30 ملین امریکی ڈالر) کے آرڈرز ملے ہیں جس میں کئی سو ملین یورو مالیت کے ڈرون سسٹمز کے نئے معاہدے بھی شامل ہیں۔ Exail  ایک جدید ترین چھوٹا...
    پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ خدمات پر ’بولچ پرائز فار رول آف لا‘ کا حقدار قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ججز کے خط کا معاملہ: جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی...
    سٹی42: اسلام آباد میں  امریکی سفارتخانےکے وفد نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور  وہاں قید ایک امریکی نژاد قیدی سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کے  وفدکو  امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر تک قونصلر  رسائی دی گئی۔ وفد کی امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔   ظاہر جعفرسابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالت  سے سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا  ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے  نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم...
    معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھنا عالم کو ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک سعودی سفارتکار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جس کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو خراب کرنا تھا۔ گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارتکار انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 9 اپریل کو ماڈل کے ایک فیس بک لائیو ویڈیو...