پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کی لانچنگ تقریب نوم پین میں منعقد ہوئی۔ کمبوڈین پیپلز پارٹی اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کا خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ماحولیاتی تحفظ، ثقافتی وراثت، تہذیبوں کے مابین تبادلے ، باہمی سیکھنے اور جدیدیت جیسے موضوعات پر مرکوز، پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی طرف سے حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو بین الاقوامی نقطہ نظر اور روشن اور مستند پہلووں سے پیش کرتا ہے ۔یہ کمبوڈیا کے ناظرین کو چین کی عمدہ روایتی ثقافت کے جوہر دکھاتا ہے ، اور حکمرانی کے بارے میں صدر شی جن پھنگ کی سوچ کی گہری تاریخی اور ثقافتی بنیادوں کی وضاحت کرتا ہے۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کی گہرائی اور چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام زیادہ سے زیادہ واقف اور قریب ہوگئے ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کا اعلیٰ معیار کا پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) صدر شی جن پھنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں حوالے کے طور پر استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کو منتخب کرتا ہے، چین کے روایتی فلسفیانہ نظریات اور جدید حکمرانی کی حکمت عملی کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے، اور ملک پر حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی کو سمجھنے کے لئے ہر کسی کے لئے سوچ کا دریچہ کھولتا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جاسکے ، افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے ، اور چین – کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی توانائی اور نئی رفتار پیدا کی جاسکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات صدر شی جن پھنگ کی چائنا میڈیا گروپ کمبوڈین ورژن کرتا ہے
پڑھیں:
لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم
لاہور میں 3 روزہ ثقافتی میلہ سج چکا ہے جس میں پنجاب کے کلچر اور رنگوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
یہاں پنجاب کے ہر ڈویژن کے کلچر کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب کا ثقافتی میلہ رنگارنگ ثقافتی میلہ لاہور لاہور میں ثقافتی میلہ