سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی امریکا میں ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ کے لیے نامزد
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
پاکستان کے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ خدمات پر ’بولچ پرائز فار رول آف لا‘ کا حقدار قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ججز کے خط کا معاملہ: جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی کے بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو 2025 کے ’بولچ پرائز فار دی رول آف لا‘ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو انسانی حقوق، مذہبی آزادی، صنفی مساوات، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے فروغ میں غیر معمولی خدمات پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو اسی ماہ امریکا کی ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والے تقریب کے دوران اس ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی 1994 سے 2014 تک پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ میں خدمات انجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کئی اہم فیصلے سنائے۔
یہ بھی پڑھیں ججز کے خط معاملہ : جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت
بولچ جوڈیشل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر پال گِرم کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے جج ہیں جو جمہوریت، مساوات اور انسانی حقوق سے جُڑے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلیٰ عدلیہ امریکی یونیورسٹی ایوارڈ کے لیے نامزد تصدق حسین جیلانی خدمات کا اعتراف سابق چیف جسٹس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلی عدلیہ امریکی یونیورسٹی ایوارڈ کے لیے نامزد تصدق حسین جیلانی خدمات کا اعتراف سابق چیف جسٹس وی نیوز تصدق حسین جیلانی کو سابق چیف جسٹس تصدق کے لیے
پڑھیں:
شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں شہباز شریف کی زیر صدارت اوورسیز پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکج دیا ہے اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، مادر وطن کیلئے ان کی بڑی خدمات ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے جذبوں، وطن کیلئے محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے اپنا اور اپنے ملک کیلئے نام روشن کیا اور طب، تعلیم، انجینئرنگ اور کنسلٹینسی میں بطور پروفیشنل محنت کر کے رزق حلال کمایا ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ کنونشن میں اوورسیز کی بڑی تعداد میں شرکت حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور اُنہیں مزید سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستان میں اُن کی مہارت کے مطابق سرمایہ کاری کے مواقع بھی دیئے جائیں گے۔