کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر دو ماہ کیلئے مکمل پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ کراچی ڈویژن میں پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے، اطلاق 17 اپریل سے 16جون تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز پر بھی ہوگا، ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کے داخلہ پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی۔
ہیوی ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل ہائی وے سے گودام چورنگی براستہ منظر پٹرول پمپ، یونس چورنگی اور داؤد چورنگی سے جام صادق چلنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ناردرن بائی سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سے گلبائی ماڑی پور روڈ پر ہیوی ٹریفک کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی اجازت
پڑھیں:
ہیٹ ویو کا خطرہ، یکم جون سے تعطیلات کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال
لاہور(اوصاف نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات شروع کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سے منظوری مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں رواں موسم گرما کے دوران غیر معمولی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے قبل از وقت تعطیلات کے بجائے سالانہ کلینڈر کے مطابق یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت مانگ لی۔
سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے بتایا کہ متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ کریں گے۔
واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات پہلے ہی مختصر کر دیے تھے۔
اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلباء کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ گرمیوں کی تعطیلات جلد اعلان کرنے پر غور کرے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق