City 42:
2025-04-22@02:01:06 GMT

شہرِ قائد ؛ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، کمشنر کراچی نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ 

کمشنر کراچی نے دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  کراچی ڈویژن میں پابندی 2 ماہ کے لیے عائد کی گئی ہے۔

ہیوی ٹریفک کے داخلے پرپابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ 

حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو صبح 6 سے رات 10 بجے تک  شہر میں داخلےکی اجازت  نہیں ہوگی، پابندی کا اطلاق 17 اپریل سے 16 جون تک ہوگا، اطلاق تعمیراتی مال بردار ڈمپرز  پر بھی ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی  ٹریفک کو سپر ہائی وے سے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا براستہ سلپ روڈ چلنے کی اجازت ہوگی۔ نیشنل ہائی وے سےگودام چورنگی براستہ منظرپیٹرول پمپ، یونس چورنگی اور  داؤد چورنگی سے جام صادق چلنےکی اجازت ہوگی۔ ناردرن بائی پاس سے پراچہ چوک، اسٹیٹ ایونیو، سیمینز چورنگی سےگلبائی ماڑی پور  روڈ  پر ہیوی ٹریفک  کو آمدورفت کی اجازت ہوگی۔
 

بائیومیٹرک  کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک کی اجازت

پڑھیں:

کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد

کراچی:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رواں سال کے 110 روز میں مجموعی ٹریفک حادثات میں 289 شہری جاں بحق
  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد
  • چین نے امریکی دفاعی صنعت کو دھچکا دے دیا، 7 نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی
  • کراچی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال، امپورٹ،ایکسپورٹ مفلوج