اسلام آباد:

وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب  ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات کی،  جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان  تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان، برطانیہ تعلقات کو مزید  فروغ دینا ہے۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

علاوہ ازیں لارڈ واجد خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی  ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات سمیت دوطرفہ  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی اور کراس بارڈر جرائم کی روک تھام  سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ لارڈ واجد خان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت  کی اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لارڈ واجد خان نے برطانیہ کے

پڑھیں:

اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار اور تفصیلی بات چیت ہوئی.

ملاقات میں دو طرفہ بہترین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور  باہمی دلچسپی اور باہمی تشویش کے موضوعات پر بھی سازگار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِاعظم امارات شیخ عبداللہ بن زاید النہیان

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  •  محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز کی ملاقات 
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • محسن نقوی سے اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز جین پیر لاکروا کی ملاقات
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات