ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں، میں کم از کم 11 ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مظاہرین نے کے ایف سی مراکز پر ڈنڈوں کے ساتھ حملے کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ 

رواں ہفتے حکام نے بتایا کہ ان حملوں کے الزام میں کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ امریکہ میں قائم کے ایف سی اور اس کی مرکزی کمپنی یم برانڈز نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اہلکار نے بتایا کہ اس وقت وہاں کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ قتل سیاسی وجوہات کی بنا پر کیا گیا یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔

لاہور میں پولیس نے بتایا ہے کہ شہر میں کے ایف سی کے دو مراکز پر حملوں اور پانچ دیگر حملوں کو روکنے کے بعد 27 مراکز کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ لاہور پولیس کے اعلیٰ افسر فیصل کامران نے بتایا کہ ہم ان حملوں میں مختلف افراد اور گروپوں کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کا ایک رکن بھی شامل ہے، یہ مظاہرے ٹی ایل پی نے باضابطہ طور پر نہیں کرائے۔ ٹی ایل پی کے ترجمان ریحان محسن خان کا کہنا تھا کہ جماعت نے مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی لیکن کے ایف سی کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص خود کو ٹی ایل پی کا رہنما یا کارکن ظاہر کر کے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوا تو اسے اس کا ذاتی فعل سمجھا جائے، جس کا پارٹی کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان میں کے ایف سی کو امریکہ کی علامت اور اسرائیل کی امداد کرنیوالے ادارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس وجہ سے امریکہ مخالف جذبات کے باعث مظاہروں اور حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں غزہ میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک میں مغربی برانڈز کو بائیکاٹ اور دیگر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔

سات اکتوبر 2023 آپریشن طوفان الاقصیٰ کے بعد سے اسرائیلی جارحیت میں 51000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتیں ہو چکی ہیں۔ یم برانڈز نے کہا ہے کہ اس کے ایک اور برانڈ پیزا ہٹ کو بھی غزہ اسرائیل تنازعے سے متعلق بائیکاٹ کے باعث طویل مدتی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پاکستان میں کچھ مقامی برانڈز نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی سافٹ ڈرنک مارکیٹ میں امریکی برانڈز کی جگہ لینا شروع کر دی ہے کیوں کہ صارفین امریکی مصنوعات سے گریز کر رہے ہیں۔ گلوبل ڈیٹا کے مطابق 2022 میں پاکستان میں کوکا کولا کا مارکیٹ شیئر 6.

3 فیصد تھا جو 2023 میں کم ہو کر 5.7 فیصد رہ گیا، جب کہ پیپسی کو کا مارکیٹ شیئر 10.8 فیصد سے کم ہو کر 10.4 فیصد رہ گیا۔ 

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان میں مذہبی علما نے ان تمام مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی اپیل کی جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسرائیل یا امریکی معیشت کی حمایت کرتے ہیں، تاہم انہوں نے عوام سے پرامن رہنے اور املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین بھی کی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان میں کے ایف سی نے بتایا بتایا کہ

پڑھیں:

سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار

— فائل فوٹو 

سیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچیسچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سروس روڈ مویشی...

مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید