2025-04-23@23:51:41 GMT
تلاش کی گنتی: 541

«اجلاس طلب کرلیا»:

(نئی خبر)
    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے سستے ترین شہروں...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    ماریشس (نیوز ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوند جگناتھ پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے کمیشن ایف سی سی نے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔  پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، علاقے سے گزرتے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔ مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف لوئر کرم...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
    وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی خدمت کرنا اور خیر مانگنا ہماری ذمہ داری ہے، ایک سال کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پوری دنیا کہتی ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی طور پر بچا لیا، اس کا اعتراف اب بین الاقوامی ادارے بھی کر رہے ہیں۔عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، بڑوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دیں...
    مردان: تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹر رضوان حبیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی رستم سرکل عاشق حسین خان، ایس ایچ او تھانہ رستم داؤد خان اور ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی بلال حلیم خان کی قیادت میں تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے...
    آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا، اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی...
    سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کا سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا و رہنما پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کا اعلان کر دیا۔پرویز خٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک سال کی سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں، 22 فروری 2025 کو نوشہرہ میں جلسے میں عوامی قوت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی لیاقت خٹک سے صلح کر لی ہے اب دونوں مل کر جلسہ کریں گے۔ یاد رہے کہ لیاقت خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد جے یو آئی (ف)میں شمولیت اختیار کی تھی۔سابق وزیر...
    ماریشس (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند جگناتھ کی رہائشگاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 لاکھ...
    اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی غلط تھا۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ایکٹ کیخلاف صحافتی برادری کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے بڑی غلطی کر دی۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ پیکا ایکٹ پی ٹی آئی دور میں بھی...
    منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    چین میں ہائی وے پر کام کرنے والے کچھ ملازمین نے بورڈنگ سینٹر سے بھاگے ایک پالتو کتے کو پکا کر کھا لیا۔ چار سالہ شکاری کتا یی یی 29 جنوری کو لٹل ٹیل پیٹ بورڈنگ سینٹر سے نئے چینی قمری سال کی آتش بازی سے ڈر کر بھاگا تھا۔ کتے کا مالک کتے کو کیئر سینٹر میں چھوڑ کر مالدیپ چھٹیاں گزارنے گیا تھا۔ کتے کے گم ہونے کے بعد مالک نے اس کو ڈھونڈنے والے کو 50 ہزار یوان (19لاکھ روپے سے زائد) کا انعام دینے کا اعلان کیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق کتا ہائی وے پر گھوم رہا تھا جہاں اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہوئی جس کے بعد وہ روڈ کے کنارے پڑ...
    سجاول(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر – 1 عبدالکریم سنگراسی کی زیر صدرات پائیدار۔ یونیڈو پروجیکٹ کی وسط مدتی تشخیص اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے متعلق ڈی سی آفس سجاول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں او پی ایم کی طرف سے ٹیم لیڈر غلام شبیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور مقامی حکومت کے افسران، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) پائدار ٹیم اور یونیڈو سجاول کی ٹیم سمیت مختلف سرکاری شعبوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پروجیکٹ کی تشخیص پر تفصیلی بات چیت میں حصہ لیا۔ اس موقع پر رورل گروتھ سینٹراور پائیدار پروجیکٹ کے تحت دیگر اجزا کی پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ...
    پروفیسر زاہد رشید11 جنوری کو شاعر و مبصر ابن عظیم فاطمی کا برقی پیغام موصول ہوا۔ ’’کیا شاعر صدیقی صاحب وفات پاگئے ہیں‘‘؟ رگ و پے میں ایک عجیب سی اُداسی دوڑ گئی۔ کیا والد محترم پروفیسر ہارون الرشید کے ایک اور دیرینہ ساتھی راہی ملک عدم ہوئے؟۔ میں نے اضطرابی کیفیت میں کئی اہل قلم سے خبر کی تصدیق چاہی مگر کسی سے اس خبر کی تصدیق نہ ہوسکی۔ میرے ذہن میں سفیر ادب شہزاد سلطانی کا نام آیا۔ ہاں یہ صاحب ِ ضمیر ہیں جو مرنے والوں سے محبت کا حق ادا کرتے ہیں۔ میں نے انہیں فون کیا۔ انہوں نے حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں بتایا کہ فون بھی مسلسل کررہا ہوں فون...
    اسلام آباد : چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28فروری کو طلب کرلیا۔ اجلاس دن 2بجے کانفرنس روم میں ہوگا، اجلاس میں 8 سیشن ججز میں سے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔
     جسٹس سردار سرفراز ڈوگر  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب میں جسٹس سردار سرفراز نے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے نئے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھایا م چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا تھا۔بعد ازاں جسٹس محمد جنید غفار نے قائم...
    جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے حلف کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کا لیا گیا۔ آرٹیکل 194کے تحت پہلے صدر مملکت صرف چیف جسٹس کا حلف لیتے تھے لیکن 26 ویں ترمیم کے بعد اب صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا جبکہ دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کا حلف گورنر ہی لیں گے۔ واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی سنیارٹی کے معاملے پر...
     جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ 
    دبئی میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں منصور بن عبداللہ المونسور کو بہترین استاد کے اعزاز سے نوازا۔ عرب میڈیا کے مطابق عالمی اساتذہ ایوارڈ، جیمز ایجوکیشن کی جانب سے سعودی ٹیچر کو تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ منصور بن عبداللہ المونسور سعودی عرب کے معروف تعلیمی ادارے پرنس سعود بن جلاوی اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ سعودی استاد نے رضاکارانہ طور پر دن و رات کی انتھک محنت سے ہزاروں معذور اور یتیم بچوں سمیت قیدیوں میں علم کی شمع جلائے رکھی۔ انہوں نے اپنے طلباء کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز بھی ترتیب دیے، جن کے ذریعے طلباء نے...
    اسلام آباد:  صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر سے عہدے کا حلف لیا۔ اس تقریب میں وکلا، ججز اور حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کیا گیا تھا۔ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک اس عہدے پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے ججز کی منتقلی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ،جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔(جاری ہے) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب جمعہ کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ صدر مملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔\932
    جسٹس سرفراز ڈوگر نے قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس سرفراز ڈوگر نے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورت کی تقریب حلف بردار منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز ڈوگر سے بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
    چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیرصدارت ٹاؤن کونسل کااجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی ٹاون میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اسحاق تیموری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، دریا خان پتافی، کوآردینیٹر صغیر احمد انصاری، لیاقت آباد ٹاؤن کے یوسی چیئرمینز، وائس چیئرمینز، ڈائریکٹرکونسل محمد وسیم، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی،ڈائریکٹر الیکٹریکل محمد اصغر، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر افسران بھی موجو د تھے۔ اجلاس کا آغازتلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد چیئرمین فراز حسیب، لیاقت آباد ٹاون کے چچا مرحوم طاہراحمد، محکمہ تعلیمات کے افسر مرحوم اویس اختر شمیم، نجمہ ماجد صاحبہ کے شوہر مرحوم ماجد صاحب ورفیعہ آفتا ب کی...
    سینئر صحافی حامد میر  نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ اگر پڑھا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ملک میں براہ راست مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے، آپ کو یہ بل واپس لینا ہوگا بصورت دیگر کھلی جنگ ہوگی۔ پی ایف یو جے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ اگر پڑھا جائے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ملک میں براہ راست مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے, کیونکہ اس قانون کے تحت صرف صحافی نہیں بلکہ جو بھی سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے اسکے خلاف کارروائی ہوگی. انہوں نے کہا کہ مارشل لاء میں فوجی عدالتیں بنائی جاتی ہیں اور اس قانون کے تحت بھی خصوصی عدالتیں بنیں گی ،یہ خصوصی عدالتیں اتنی غیر پائیدار ہونگی کہ...
    بھارتی ریپر اور انجینئر ابھینو سنگھ اپنے بنگلورو اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ نوجوان ریپر نے اتوار کی رات خودکشی کر کے  اپنی جان لے لی۔ ابھینو کے اہل خانہ کی جانب سے مراٹھاہلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھینو کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ ان کے بیٹے نے خودکشی بیوی کے ساتھ تنازعات کی وجہ سے کی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس میں گلوکار کی بیوی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سخی پیر تھانے کی حدود سے نوزائیدہ بچے کی لاش کچرے کے ڈھیر سے برآمد ،فرید پلازہ کے قریب سے نوزائیدہ بچہ کی لاش کچر کے ڈھیر سے کپڑے میں لپٹی ملی ہے جس کی اطلاع پر سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لیکر ایدھی ایمبولینس میں سول ہسپتال پہنادیا گیا۔علاوہ ازیںبلدیہ پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل پسٹل سمیت گرفتار، مقدمہ درج ۔بلدیہ پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو پسٹل سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت علی خان سے ہوئی ،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل 06 عدد گولیاں اور ایک COURE کار نمبر AVH-874 پولیس تحویل میں لے...
    بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور اور جنید اکبر کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا۔وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے بانئ پی ٹی آئی کی جانب سے بلائے جانے کی تصدیق کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے سندھ کی پارٹی قیادت کی تبدیلی کی ہدایات دی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی نہیں پہنچابانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔ کراچی میں عالمگیر خان کو پارٹی ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔بانئ پی ٹی آئی نے کنول شوذب اور عالیہ حمزہ کو سیاسی کمیٹی میں شامل...
    سعید احمد:  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  برطانوی سیفٹی کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں کے معاملے پر ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جو آئندہ ماہ 12 مارچ کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ برطانوی سول ایوی ایشن اور ڈیپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم پی آئی اے کے حالیہ آڈٹ کی رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کرے گی۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل اگر برطانوی سیفٹی کمیٹی نے اجازت دے دی تو پی آئی...
    جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی سستی نہ کرنے پر عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور گیس کی قیمتیں فی الفور کم کرے۔ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچرہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری پر مسلط ہے۔خط لکھنا سب کا جمہوری حق ہے، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی مذاکرات سے ہے۔
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئے راکٹ کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے تاکہ خلا میں بڑے سیاروں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کی جاسکے۔ یہ اقدام ایلون مسک کے خلا میں بڑھتے ہوئے اثرات کا توڑ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری وزن کے ساتھ تیزی سے خلا میں پہنچنے والے راکٹ کی پہلی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ تجربہ وینچانگ خلائی مرکز کی رسد گاہ سے کیا گیا،جو چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں واقع ہے۔ راکٹ کا نام دی لانگ مارچ 8 اے رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ کی مدد سے نچلی اور درمیانی سطح کے خلائی محور تک رسائی کو بہتر کیا جا سکے گا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11:45 بجے ہوگا، اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں اور وہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11:45 پر ہوگا۔اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
    سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سچ ہے کہ آج پورا ملک پریشان ہے، ملک میں ٹینکرز کی تعداد بڑھ گئی ہے، ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی گیس اسمگل ہو رہی ہے، پائپ لائن ہونے کے باوجود تیل ٹینکروں سے بھیجا جاتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اشرافیہ نالائق یا کرپٹ ہے تو اس کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، ملک میں متنازع الیکشن ہوئے ہیں، موجودہ حکومت عوامی نمائندہ نہیں ہے، ملک کےعوام حکمرانوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا پائپ لائن...
    جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی سے کاشت کار دیوالیہ ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے کی نج کاری عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے، چوری شدہ مینڈیٹ بازیاب کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکمراں ریلوے، واپڈا، اسٹیل ملز، پی آئی اے کو تباہ کرنے کے ذمے دار ہیں۔
    دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے خلاف کیس میں  پیمرا نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ پیمرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لینے سے متعلق آگاہ کردیا۔ واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے نوٹیفکیشن واپس لینے پردرخواست گزار مطمئن ہیں اس لیے درخواست نمٹا دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے دفاعی تجزیہ کاروں کی شرکت سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن...
    ---فائل فوٹو ملتان کے علاقے شاہ شمس میں مقابلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی تھی۔ کراچی: بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتارکراچی کے علاقے کالا پل کے قریب بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کیا ہے۔ملزم 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام...
    لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ  کے بغیر سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی و غیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافر کے سفر کرنے سے چار ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا۔ نیز روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرضہ...
    اسلام آباد (اے پی پی) قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کا اجلاس 13 فروری بروز جمعرات شام 4 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 11 ملزمان گرفتار 3 پستول، 10 رائونڈز کارتوسز، 12 بوتلیں شراب، بیٹری اور دیگر مسروقہ سامان برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق محبت دیرو اور لاکھاروڈ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان مشرف قریشی، عبدالغفار ڈھکن اور عاشق خاصخیلی دہشتگردی اور اغوا سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری تھے،ابڑان اور ہالانی تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان ارشاد سانگی سے ایک پستول 3 رائونڈ، محمد رمضان سولنگی سے ایک پستول4 رائونڈ اور طوطو/ میر دوست چانگ سے ایک پستول 3 کارتوسز برآمد کرکے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں بیرسٹر گوہر علی خان اور بیرسٹر علی ظفر نے بھی جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 ججز کا فیصلہ ہونا تھا۔ تحریک انصاف نے 26ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں جو التواء میں ہیں، جب تک 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ نہیں ہوتا تب تک جوڈیشل کمیشن مؤخر ہونا چاہیے تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ اور منیب اختر نے خط میں کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کا کہا، اجلاس مؤخر نہیں ہوا جس کے باعث ہم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی، جوڈیشل کمیشن اجلاس جاری ہے لیکن ہم...
    مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک 27 فروری کو عرب ممالک کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں فلسطینی علاقوں سے متعلق تازہ ترین سنگین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’ہنگامی عرب سربراہ اجلاس‘ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب مصر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کے خلاف علاقائی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس مصر کی جانب سے حالیہ دنوں میں فلسطین سمیت عرب ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطح...
    مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی...
    حیدرآباد: جماعت اسلامی کے تحت عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
    کراچی(پ ر)امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج نے استصواب رائے میں ارکان کی آراء اور جماعتی مصالح کو مد نظر رکھتے ہوئے نظم ضلع سے مشورے کے بعد ناظمین علاقہ جات کا سیشن 2025-26 کیلئے علاقہ سمن آباد سے محمد عابد، علاقہ گلبرگ سے محمد خضر، علاقہ د ستگیر سے منیر یعقوب، علاقہ عزیزآباد سے عرفان شاہ، علاقہ لیاقت آباد سے عبید احمد خان اور علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ سے سلیم اللہ شیخ کابطور ناظمین علاقہ تقرر کیا۔
    چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت...
    — فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 جنوری کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی، عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئیبشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی مدد...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کے حوالے سے قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی افغانستان میں امریکی اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں 2010 سے امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایک پاکستانی ڈاکٹر ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر 2011 میں اسامہ بن لادن کا سراغ لگانے میں سی آئی اے کی مدد کی تھی، وہ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کی...
    سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
    سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ھے کہ نئے انتخابات سیاسی بحران کے خاتمے کا حل نہیں، موجودہ صورتحال میں کسی نئے انتخاب کے نتائج پہلے سے بھی بدتر ھونگے، 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے جو فیصلہ دیا اسکے نتائج کو تبدیل کر دیا گیا، اسکے باوجود حکومت سازی میں سب نے حصہ لے لیا، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، 2024 کے انتخاب کا اصل مینڈیٹ تلاش کیا جائے، فلسطینیوں کی منتقلی اور غزہ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان انتہائی قابل مذمت ھے جس سے عالم اسلام میں تشویش و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ھے ، اھل غزہ فلسطینیوں کو منتقل کی کوشش کی...
    چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 فروری 2025)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو حراست میں لے لیاگیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی اضافی نفری پہنچ گئی ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پولیس کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  فیصل چوہدری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ عدالت نے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاءکی ملاقات کرانے کا حکم دیاتھا۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرے گی۔ قبل ازیں راولپنڈی...
    قائم مقام  صدر یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو طلب کرلیا۔پارلیمنٹ کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کا اجلاس 10 فروری کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا ایک روز قبل اتوار کو جاری کیا جائے گا۔قائم مقام صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 13واں اجلاس ہوگا۔
    اسلام آباد (صغیر چوہدری)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور وطن واپسی کیس میں متفرق درخواست پر سماعت،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے نیا ڈکلیرشن عدالت میں جمع کروا دیا،امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے قیدیوں عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے کی تجویز پیش کر دی امریکی وکیل کلائیو سمتھ نے دلائل میں کہا کہ شکیل آفریدی امریکہ کے حوالے کر کے عافیہ صدیقی کو وطن واپس لایا جا سکتا ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ شکیل آفریدی امریکہ کو دے کر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے سے متعلق حکومت کا کیا موقف ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)فیصل آباد اوباش افراد نے سبز باغ دکھاکر دو لڑکیوں کو بے آبرو،6خواتین اور چار نوجوانوں کو اغواء کرلیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ7ج۔ب کی رہائشی رفعت بی بی کی جواں سالہ بیٹی(ک) اور گڑ ھ کے علاقہ453 گ۔ب کے رہائشی عالم شیر کی بیٹی(و) کو اوباش ملزم مظہر نے بے آبرو کردیا۔جھنگ بازار کے علاقہ شہباز ٹائون کے رہائشی عامر کی بیٹی(آ) کو نامعلوم ملزمان،رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی کے بلال کی اہلیہ(س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم،منصور آباد کے علاقہ جت عمران کی اہلیہ(ن) کو ملزمان بلال وغیرہ،ساندل بار کے علاقہ نڑ والا بنگلہ...
    اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان میں چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی جبکہ نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے گا جبکہ چینی کی مصنوعی کمی اور...
    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کا پلان فائنل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 2 اعلی ٰحکام فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لینے برطانیہ پہنچ گئے۔ ٹیم چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق کی سربراہی میں برطانیہ پہنچی ہے۔ پی آئی اے حکام لندن، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ قومی ایئر لائن کا اجازت ملنے پر مارچ سے برطانیہ کیلئے براہ راست آپریشن شروع کرنےکا پلان ہے جس کے لیے ایئرلائن نے فلائٹ آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے برطانیہ میں کیٹرنگ سروس کے لیے پہلے ہی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے...
    نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں لفٹ کو حادثہ، تمام افراد بحفاظت نکال لیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ میں ایک لفٹ حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق لفٹ دوسرے فلور سے نیچے آتے ہوئے اچانک گر گئی۔ ذرائع کے مطابق چھ لوگوں کی گنجائش والی لفٹ میں وکلا سمیت سات افراد موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، تاہم فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ میں پھنسے افراد کو باہر نکال لیا۔انتظامیہ کی جانب سے لفٹ کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (SUPARCO) نے چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (CNSA) کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کرکے خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔ یہ معاہدہ 5 فروری 2025 کو پاکستان کے صدر، جناب آصف علی زرداری، اور چین کے صدر، جناب شی جن پنگ، کی موجودگی میں طے پایا۔ معاہدہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ قمری روور کی چین کے چینگ ای-8 مشن میں شمولیت کی راہ ہموار کرتا ہے، جو 2028 میں خلاء میں روانہ ہوگا۔ چینگ ای-8 مشن (جو CNSA کے ذریعے تیار اور نافذ کیا گیا ہے) کا مقصد خودکار سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جانچ، چاند کی سطح کی نقشہ سازی اور وسائل کے استعمال کی...
    تصویر بشکریہ اے پی پی مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچا دی گئیں۔لاشوں کو بدھ کی شب پرواز ایس وی 726 کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا گیا۔ محمد ارسلان، علی سجاد، حامد شبیر اور اقبال وقاص کی میتیں جدہ سے پاکستان لائی گئیں۔ مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئیمراکش کشتی واقعے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاء الدین اور ایک کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین ایئر پورٹ پر موجود تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مراکش کشتی حادثے میں ملنے...
    —فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں پانی فراہمی کی منصوبے کے 4  پر حکمِ امتناع واپس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کیلئے ڈیڈ لائن دیدیوزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ عدالتِ عالیہ میں سماعت کےدوران اپیل کنندہ کی وکیل فریدہ منگریو نے بتایا کہ حکمِ امتناع کے سبب کراچی کو پانی کی فراہمی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، حکومت نے جو زمین لینی ہے اس کے لیے قوانین پر عمل کرے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ حکمِ امتناع کے باوجود کام جاری تھا تو توہینِ عدالت کی درخواست دیں، تھوڑی سی زمین کے لیے عوامی اہمیت والا منصوبہ نہیں روکا جا سکتا۔عدالت نے...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025 کیلئے احسن فرید کو ناظم پنجاب یونیورسٹی منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر احسن فرید کا کہنا تھا کہ وہ کارکنوں کے اعتماد پر پورے اتریں گے، جعمیت کی بہتری اور طلبہ حقوق کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ احسن فرید اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کا اجتماع برائے انتخاب پنجاب یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ ناظم جامعہ کے انتخاب کا انعقاد مسجد ہاسٹل نمبر ایک میں ہوا۔ ترجمان جمعیت کے مطابق انتخاب میں اراکین جمعیت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اراکین نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ سیشن 26 - 2025...
    لاہور: مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری  کرکے...
    افغانستان میں طالبان حکام نے خواتین کے واحد ریڈیو اسٹیشن ’ریڈیو بیگم‘ کے دفتر پر چھاپہ مار کر 2 ملازمین کو گرفتار کر لیا، نشریات بھی معطل کردی گئیں۔ نجی اخبار میں شائع ہونے والی فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) کے افسران نے وزارت اطلاعات و ثقافت کے نمائندوں کی مدد سے کابل میں ’ریڈیو بیگم‘ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا۔ نشریات کی معطلی کا سامنا کرنے والے ریڈیو اسٹیشن کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے دفتر کی تلاشی لیتے ہوئے عملے کو روک لیا، کمپیوٹر، ہارڈ ڈرائیوز، فون ضبط کر لیے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان فون پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اس تبادلہ خیال کے دوران بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ صورت حال اور سلامتی و استحکام کے لیے جاری کوششیں زیر بحث آئیں۔(جاری ہے) سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق فون کال کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کرنے کے علاوہ تعاون کے باہمی فروغ اور اس کے لیے امکانات کا جائزہ لیا۔ولی عہد اور شیخ محمد بن زاید النہیان نے اس فون کال کے دوران علاقے کی تازہ ترین صورت حال، پیش...
    پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کے گھر پر کھانے کی دعوت میں مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، ناصر عباس اور محمود اچکزئی بھی پہنچ گئے۔  سب نے مل کر کھانا کھایا،  "گرینڈ اپوزیشن کا اجلاس" کیا اور مولانا نے حکومت کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اس کھانے کی دعوت  کے موقع پر پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں شیعہ حزب وحدت، سنی اتحاد کونسل،  پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ساتھ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی  بھی موجود تھے۔ سب نے مل کر "گرینڈ اپوزیشن کا اجلاس" کیا۔ پی ٹی آئی کے  مصطفیٰ نواز کھوکر، عمر ایوب، شبلی فراز اور اسد قیصر  کے  ساتھ  پی ٹی آئی کی اتحادی جامعت شیعہ حزب وحدت کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور مارکیٹوں میں استحکام اور شفافیت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مسابقتی کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو اور ممبران سعید احمد نواز، بشریٰ ناز ملک، سلمان امین اور عبدالرشید شیخ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سپیشل سیکرٹری فنانس اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس وزیر خزانہ کے دسمبر 2024ء کے پہلے ہفتے میں کمپٹیشن کمیشن کے دورے کے تسلسل میں منعقد ہوا۔وزیر خزانہ نے...
    پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن 14 ملزمان گرفتار،05 عدد پستول، 1 رپیٹر, 16 رائونڈ، 1120 گرام چرس, 5 بوتلیں وسکی شراب اور 1980 مضر صحت گٹکا برآمد، مقدمات درج۔ سدوجہ، نیوجتوئی، پھل، پڈعیدن اور خانواہن تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت میں مطلوب 6 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،راشد کھوسو سے پستول 4 رائونڈ،محمد خان سے پستول 3 رائونڈ،رفیق ڈہر سے پستول 3 رائونڈ،شمن بگٹی سے پستول 3 رائونڈ،محمد خان مری سے پستول 3 رائونڈ ،شعیب تنیو سے 01 رپیٹر برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔خانواہن تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے2مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان آزاد اور صداقت سیال ڈکیتی کے ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔بھریا...
    اسلام آباد+کراچی،کوئٹہ (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ )  اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے تعینات ہونے والے ججز صاحبان نے چارج سنبھال لیا۔ فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سرکاری وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں ججز کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور مبارکباد دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات ہونے والے نئے ججز نے کام شروع کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو کمرہ عدالت نمبر 11، جسٹس خادم حسین سومرو کو کمرہ عدالت نمبر 12جبکہ جسٹس محمد آصف کو کمرہ عدالت نمبر 13 دیا گیا۔ بعد ازاں فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نیہونگ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے ڈپٹی اٹارنی جنرلز، اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز، سٹیٹ...
    نوشہروفیروز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون لیاقت علی لنڈ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، دریاؤں میں طغیانی، ایک ہزار ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ۔ خبر ایجنسی کے مطابق کئی علاقوں میں 1 ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، دریاؤں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کوسپلائی منقطع ہو گئی، حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
    اسلام آباد: جڑواں شہروں میں جرائم کی 2 بڑی وارداتیں ہوئیں، جن میں 20 لاکھ نقد چھین لیے گئے اور 60 تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں دن دیہاڑے 20 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ موٹرسائیکل پر پیٹرول پمپ کے 2 ملازمین کیش لے کر بینک میں جمع کروانے جارہے تھے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان نے ٹکر ماری ۔ ڈاکوؤں کی ٹکر سے پیٹرول پمپ ملازمین سے کیش والا بیگ گرگیا ۔ 20 لاکھ روپے سے بھرا بیگ مسلح ملزمان لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعی کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے...
    آل پارٹیز کانفرنس کے مقررین نے مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ ٹرمپ کو اپنے غرور کا خمیازہ جلد بھگتنا پڑے گا۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام ہفتہ قومی یکجہتی کشمیر و  فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی اور نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ آل پارٹز کانفرنس میں شہر لاہور کے مذہبی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اور 5 فروری کو یکجہتی کشمیر و فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کا...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
    چینی محققوں کی ٹیم نے ایک انقلابی مصنوعی ہاتھ تیار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز ہیفے (شِنہوا) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ (یو ایس ٹی سی) کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے ایک انقلابی بایو میمیٹک مصنوعی ہاتھ متعارف کرایا ہے جو انتہائی مہارت کے ساتھ بال بنانے، اسمارٹ فونز چلانے اور حتیٰ کہ پیچیدہ اشاروں کی زبان کے اشاروں کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔انسان کے ہاتھ کے افعال کی نقل کر نے والا یہ ہلکا پھلکا مصنوعی آلہ مصنوعی اور انسان نماروبوٹس بنانے میں ایک اہم پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے اور دنیا بھر میں لاکھوں معذور افراد کے لیے امید کی کرن بن رہا ہے۔ یو ایس ٹی سی نے...
    لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے، صوبوں سے ان کا حق چھینا جا رہا ہے، عام آدمی کے لیے در در کے دھکے ہیں، حکمران اشرافیہ نے عدالتوں کو مفلوج ، ججوں جو تقسیم، پارلیمانی نظام کو برباد کر کے رکھ دیا ہے اور حکمران طبقہ اب عدلیہ کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی نوجوان نسل تحریک اسلامی سے وابستہ ہو کر ملک پر مسلط، جاگیر داروں، سرمایہ داروں، اقتدار کے حوس پرستوں کو مسترد کر کے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست اور ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے...
    سندھ کابینہ کا اجلاس  کل طلب کرلیا گیا جس میں زرعی انکم ٹیکس کے مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس  3 فروری کو طلب کرلیا گیا، کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی پر غور و فیصلہ کیا جائے گا، سندھ کابینہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ  سندھ کابینہ اجلاس سے مجوزہ مسودہ قانون کی منظوری لی جائے گی، سندھ کابینہ اجلاس صبح 9 بجے ہوگا۔ کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس کل 10بجے بلایا گیا ہے۔ امکان ہے کہ کل ہی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ایگریکلچر انکم ٹیکس ایکٹ پیش کردیا جائے گا۔
    پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے کینٹ میں 3 سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق لاہور کینٹ میں ملزمہ علینہ نے سوتیلی بیٹی حریم فاطمہ کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا۔ ٹنڈوجام: سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینکنے کا ملزم گرفتارٹنڈو جام نے ظالم شخص نے سوتیلی بیٹی کو قتل کرکے لاش گٹر میں پھینک دی۔ مقتولہ بچی کے والد سفیان کی مدعیت میں ملزمہ علینہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے بچی کی لاش ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔ 
    پولیس نے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیکٹری ایریا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے لاکھوں روپےکی 350 پتنگیں، 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئی ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملز م پشاور سے آن لائن پتنگیں، ڈور منگوا کر پنجاب کے علاقوں میں فروخت کرتا تھا، گرفتار بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پنجاب اسمبلی سے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل 2024 منظور ہونے سے...
    نائب امیر جماعت اسلامی---فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیکا متنازع قانون ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس قانون میں اصلاحات کے لیے مذاکرات کرے۔ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کیخلاف صحافیوں کیساتھ ہے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پیکا ایکٹ سے متعلق کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیکا ترامیم قانون سازی کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہے۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے لیےسنجیدہ اقدامات کرے۔
    کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں ملیے رنگوں کو انتہائی مہارت اور خوب صورتی سے بکھیرنے والے لیاری کے نوجوان مصور سے۔رنگوں سے نئے جہاں تشکیل دینے والے لیاری کے 17 سالہ حارث عرفان رنگوں سے اٹھکیلیاں کرنا خوب جانتے ہیں، قدرتی مناظر ہوں یا پھر پورٹریٹ، عمارتوں کو رنگوں میں ڈھالنا ہو یا خوب صورت خطاطی، ہر میڈیم پر مہارت حاصل ہے۔آرٹسٹ حارث عرفان رنگوں کو برش کے خوب صورت اسٹروک سے کینوس پر کچھ اس طرح منتقل کرتے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے، رنگوں کی زبان سے اپنے احساسات بیان کرنے والا حارث مصوری کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔
    لاہور: نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔ ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ...
    سجاول (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سول اسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات، اسٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے مفت ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلق معلومات لی۔ ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند نے اسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملے کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
     60 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان آرمی نے میدان مار لیا۔ چیمپئن شپ میں 12 ٹیموں نے 7 مقابلوں میں حصہ لیا، پاکستان آرمی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا، یہ تیسرا موقع ہے کہ پاکستان آرمی کی ٹیم نے 7 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ چیمپئن شپ جیتی۔ پاکستان آرمی نے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس میں طلائی تمغے جیتے، پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر تمام 7 طلائی تمغے جیت کر ایک نئی تاریخ بھی رقم کی جبکہ پاکستان واپڈا کی ٹیم چیمپئن شپ میں 5 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری...
    راولپنڈی: پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔ چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔ بعد...