لیاری کے نوجوان مصور کی حیرت انگیز صلاحیتں
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، اس ویڈیو رپورٹ میں ملیے رنگوں کو انتہائی مہارت اور خوب صورتی سے بکھیرنے والے لیاری کے نوجوان مصور سے۔رنگوں سے نئے جہاں تشکیل دینے والے لیاری کے 17 سالہ حارث عرفان رنگوں سے اٹھکیلیاں کرنا خوب جانتے ہیں، قدرتی مناظر ہوں یا پھر پورٹریٹ، عمارتوں کو رنگوں میں ڈھالنا ہو یا خوب صورت خطاطی، ہر میڈیم پر مہارت حاصل ہے۔آرٹسٹ حارث عرفان رنگوں کو برش کے خوب صورت اسٹروک سے کینوس پر کچھ اس طرح منتقل کرتے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے، رنگوں کی زبان سے اپنے احساسات بیان کرنے والا حارث مصوری کی دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کرگل ڈیمو کریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے بھارتی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دلی میں ہونے والے اجلاس میں ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) کا اجلاس 20 مئی کو نئی دہلی میں طلب کر رکھا ہے، جس کی صدارت وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیا نند رائے کریں گے۔ کے ڈی اے اور ایک اے بی کے رہنماﺅں نے کرگل میں ایک اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نئی دہلی جان بوجھ کر اہم مسائل کو پس پشت ڈال رہی ہے۔ کے ڈی اے کے سینئر رہنما اصغر علی کربلائی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارتی حکومت لداخیوں کے ساتھ مناسب سلوک نہیں کر رہی، ہم ان مسائل پر ٹھوس حل کی توقع کرتے ہیں جو ہم نے بار بار اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور چھٹے شیڈول کا درجہ ہمارے اہم مطالبات میں سے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ اجلاس میں ان پر توجہ دی جائے گی۔ کربلائی نے خبردار کیا کہ اگر دلی کے اجلاس میں کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگوں کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔