نئی دہلی: خاتون کی شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش، نہ دلانے پر آپے سے باہر،شوہر کے خلاف تھانے پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دی تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق جب خاتون کی ہائی ہیل سینڈل کی فرمائش پوری نہ ہوئی تو اس نے شوہر سے جھگڑا شروع کر دیا، جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ معاملہ فیملی کونسلنگ کے پاس گیا اور وہاں بھی حل نہ ہوا تو پھر خاتون تھانے پہنچ گئی۔
خاتون نے جب تھانے پہنچ کر اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرانے کی وجہ بتائی تو پولیس اہلکاروں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی، تاہم پولیس نے معاملے کو سلجھانے کیلئے خاتون کے شوہر کو طلب کر لیا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی بیوی نے اونچی ہیل کی سینڈل کی فرمائش کی تھی اور میں نے اس کی یہ فرمائش پوری بھی کردی تھی، تاہم وہ تفریح کیلئے جاتے ہوئے اس ہائی ہیل کے باعث گر کر زخمی ہوئی تھی، اسی وجہ سے میں نے اس کو دوبارہ ہائی ہیل سینڈل نہیں دلائی۔
پولیس کو شوہر نے بتایا کہ دوسری بار فرمائش پوری نہ کرنے پر پہلے بیوی نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا، معاملے کو فیملی کونسلنگ لے کر گئی اور پھر روٹھ کر میکے جا پہنچی اور اب تھانے میرے خلاف شکایت لے کر آگئی۔
بعد ازاں پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر ان کے درمیان صلح کرائی جس کے بعد میاں بیوی راضی خوشی اپنے گھر واپس چلے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: تھانے پہنچ کی فرمائش نے شوہر

پڑھیں:

مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ  میں شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور  سسر نے بد ترین تشدد کرتے ہوئے ٹانگیں اور بازو  توڑ دیے۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق نسرین مائی کے کردار پر شک کی وجہ سے خاوند، سسر اور بیٹے نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپیتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق مظفرگڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے  3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • شوہر کے ظالمانہ طرزعمل پر خلع لینے والی خاتون کا حقِ مہر ساقط نہیں ہوتا، لاہور ہائیکورٹ
  • بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
  • شاہکوٹ، بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق
  • ’’تمہارے بھائیوں نے گندم کی فصل میں کم حصہ دیا‘‘ بیوی کے تشدد سے شوہر ہلاک
  • چیچہ وطنی: بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا