ملتان: پولیس مقابلہ 1 ملزم زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
ملتان کے علاقے شاہ شمس میں مقابلے کے بعد پولیس نے 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کر دی تھی۔
کراچی کے علاقے کالا پل کے قریب بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو لوٹنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزم 20 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
ملزم کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔