دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ دستور میں قومی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط حکمتِ عملی سے کاشت کار دیوالیہ ہو گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ ریلوے کی نج کاری عوام اور ملک کے ساتھ دشمنی ہے، چوری شدہ مینڈیٹ بازیاب کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکمراں ریلوے، واپڈا، اسٹیل ملز، پی آئی اے کو تباہ کرنے کے ذمے دار ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد سیاسی طورپر خوش آئند ہے تاہم حکومت کو اس سےکوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک جماعت کی جانب سے سیاسی بلبلے بنتے ہیں۔ پانی کی تقسیم پر سندھ کے اعتراضات کو بلیک میلنگ نہیں سمجھتا۔