2025-04-23@23:51:51 GMT
تلاش کی گنتی: 541
«اجلاس طلب کرلیا»:
(نئی خبر)
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بیت المقدس اور غزہ کی صورتحال پر عالمِ اسلام کی دانستہ خاموشی المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ خوفناک خونریزی کا شکار ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بے بسی اور بے حسی کا شکار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے ملک گیر جدوجہد کرے گی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پوری دنیا کے امن کی تباہی کا مجرم ہے۔
خلا میں چُھپے رازوں سے پردہ اٹھانے کے شوقین پاکستانیوں کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میرٹ کی بنیاد پر منتخب 2 خلابازوں کو تربیت کے لیے عنقریب چین بھیجے گا۔یہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ پاکستان، چین کے خلائی اسٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ شفاعت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کو تربیت دینے کے لیے چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنے والے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی غزہ کے ایک علاقے میں پیش قدمی کی ہے تاکہ اسے ایک ''سکیورٹی زون‘‘ کے طور پر وسعت دی جائے، جو غزہ انکلیو کے کناروں کے گرد قائم کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کی فوج کا یہ اقدام حکومت کی جانب سے غزہ کے جنوب میں بڑے پیمانے پر علاقوں پر قبضے کے منصوبے کے اعلان کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ آپریشن غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شجاعیہ میں جاری ہے، جہاں فوجی شہریوں کو منظم راستوں کے ذریعے باہر نکلنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انخلاء اور...
اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) 7 اپریل بروز پیر 12 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری...
ڈی سی ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سابق صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے نواب اکبر بگٹی کے پوتے سابق صوبائی وزیر گہرام بگٹی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے گزشتہ شب ڈیرہ بگٹی میں نوابزادہ گہرام بگٹی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے گہرام بگٹی کو گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے حکم پر سامنے آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گہرام بگٹی کو گرفتاری کے بعد سبی جیل منتقل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گہرام بگٹی نے ماہ...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب کے لیے بجلی، تیل، گیس...
کراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو دکان کے باہر بیٹھے افراد کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا منظم گینگ آپریٹ کر رہا تھا جس کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم میں 13 مقدمات درج ہیں۔
پاکستان کو اہم سفارتی کامیابی مل گئی۔ عالمی پارلیمانی فورم کی قیادت کا اعزاز حاصل کر لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد ہو گئے۔ عالمی پارلیمانی فورم میں 150 ممالک کے 500 نمائندگان اور 45 پارلیمانی اسپیکرز کی شرکت متوقع ہے۔ چیئرمین سینیٹ کو قانون ساز روابط اور عالمی جمہوری اقدار کےفروغ پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آئی ایس سی پاکستان اور عالمی پارلیمانوں کے لیے اعلیٰ سطحی پلیٹ فارم بنےگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام، امن اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں علاقائی امن اور اقتصادی استحکام کے عزم کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ علاوہ ازیں ملائیشیا کی پارلیمان کے اسپیکر اور آسیان کے...
سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے نیوزی لینڈ کیخلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ شرمناک شکستوں اور ٹیم کی کارکردگی پر کنٹرول نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، کرکٹ بورڈ کی ساکھ مزید خراب نہ کریں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی باؤنڈری لائن پر ننھی بچی سے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل سابق کرکٹر نے بالنگ لائن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ...
اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ 2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از...
اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے بیوی کو دوپٹے کا پھندا دیکر قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والے ملزم (شوہر ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 28 مارچ 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کرکے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) ہوائی سفر کے لیے جہازوں کی سستے داموں ٹکٹیں فروخت کرنے والی جرمن کمپنی ریان ایئر لائن نے ایک سال میں 200 ملین سے زائد مسافروں کو ان کی منازل تک پہنچانے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ بُدھ کو ریان ایئر کی انتظامیہ نے اس امر کا اعلان کیا کہ مارچ کے اواخرتک چلنے والے رواں مالی سال کے دوران ریان ایئر سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دو سو دو ملین رہی، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں نو فیصد زیادہ ہے۔ لفتھانزا یورپی پروازوں کے لیے علاقائی ایئر لائن شروع کرے گی دراصل ریان ایئر ایک طویل عرصے سے مسافروں کی تعداد کے اعتبار...
حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا، 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جبکہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کیلئے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا وزارت مذہبی امور نے ڈی جی...
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔ اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج...
— فائل فوٹو بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے ساتوں ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث سی آئی اے تھانے سے فرار ہونے والے مزید 4 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 2 دن قبل سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان سلاخیں توڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ بہاولنگر: تھانے سے ڈکیتی میں ملوث 7 ملزمان فراربہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو گزشتہ روز دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا...
ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ڈاکوؤں کی کمین گاہیں بھی نذر آتش کردی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے چک عمرانی میں عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا گیا. اس دوران 2 مشتبہ افراد کر حراست میں لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے جن کا تعاقب کیا جارہا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو بھی نذر آتش کردیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔ سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت طلب کیا ہے، سیکرٹری قومی اسمبلی کی طرف سے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خودکش حملہ آورنے اپنے آپ کو اڑا لیا جس سے ہمارے 2 ورکر معمولی زخمی ہوئے اور 2 مسلح افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لیا ہے ، آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے حکومت اور انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور بے حسی تشدد کی وجہ سے ہمارے 5 کارکن زخمی اور 40 کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ فارم 47 کے حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے بلوچستان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت پارٹی سربراہ سابق وزیر اعلیٰ اور پارٹی کے سینئر عہدیداروں کی جان کو خطرات لاحق ہے جس کا ہم نے گزشتہ روز خدشہ ظاہر کیا تھا آج لانگ مارچ کے دھرنے کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس۔صوبوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کار بڑھانے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان اور سیکورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار، وزیر داخلہ آزاد کشمیر اور وزیر داخلہ گلگت بلتستان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سیکرٹریز داخلہ اور آئی جیز نے زوم کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔(جاری ہے)...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔لیاقت بلوچ...
لاہور: گلی میں کھیلتی 5 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ کنال پارک کے علاقے میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس پر ایڈیشنل ایس ایچ او غالب مارکیٹ تھانہ نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کے واقعے میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 سالہ سدرہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی ۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور تعاقب کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحر و افطار سے متعلق میئر کراچی کے بیانات پر مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کررہے ہیں۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ماننا ہے کہ رمضان المبارک میں شہریوں کو افطار کروانا اعزاز ہے اور اس کی تعلیمات دین اسلام نے بھی دی ہیں۔ دونوں جانب سے جواب الجواب کا سلسلہ جاری ہے تو...
اپنے خط میں گورنر سندھ نے دریافت کیا کہ میئر کراچی کھلے عام سحر و افطار کا مذاق اڑا رہے ہیں، اس حوالے سے اسلام نے کیا حکم دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحر و افطار سے متعلق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات پر مفتی تقی عثمانی سے فتویٰ مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی اور گورنر سندھ کے درمیان ان دنوں بیان بازی جاری ہے اور دونوں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر رہے ہیں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا کام سحری یا افطاری کروانا نہیں اور اس طرح سے قوم اور مفلسی کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ دوسری طرف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بیان دیا ہے کہ 2 لاپتہ بھائیوں کو ہرجگہ تلاش کرلیا، کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے جسٹس انعام امین منہاس نے کہا یہ پولیس نے دیکھنا ہے کہ دونوں اسلام آباد سے کیسے نکلے؟ اب کہاں ہیں؟ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی درخواست پر سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پولیس نے موقف اپنایا کہ دونوں لاپتہ بھائیوں کا ہرجگہ معلوم کیا لیکن اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ جس شخص نے صر ف یوٹیوب کو سن کر ذہن بنانا ہے میں اس کا کچھ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔ اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر...
ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ناجائز اسرائیل کی سرپرستی کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا، اسلامی ممالک جو بزدلی اور کمزوری اور امریکی دباو کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام کرنے جارہے تھے، اسے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں یومِ آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ اور قرآن و سنت کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کی گئی، قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے بڑی...
انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) اجلاس میں خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس خریف سیزن کے دوران دستیاب پانی کے تخمینوں کی منظوری کےلیے بلایا گیا تھا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خریف سیزن کے آغاز میں پانی کی 43 فیصد قلت کا تخمینہ ہے، اجلاس میں صرف اپریل کے مہینے کےلیے دستیاب پانی کے تخمینے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے میں ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس میں ازسرنو پانی دستیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے بارشوں سے متعلق ارسا ایڈوائزری...
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
— فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گلاب شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شمس کالونی اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی کے بعد 2 افراد کے قتل میں ملوث کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باجوڑ: 9 سالہ بچے کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، ڈی پی او باجوڑ میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے 28 دسمبر 2024ء کو فہد علی اور شبیر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
فائل فوٹو۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کل طلب کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک کے قیام کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔ اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کے معاہدہ ختم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق خواتین کو وراثت کے حق سے محروم کرنے کی رسموں سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر غور ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق بجلی چوری اور زکوٰۃ فنڈ کو سرمایہ کاری کے غرض سے اسلامی بینکوں میں رکھنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔
احمد نورانی کے بھائیوں کی گمشدگی کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی احمد نورانی کے 2 بھائیوں کی بازیابی کے لیے ان کی والدہ کی درخواست پر سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا۔ فیکٹ فوکس نامی نیوز آؤٹ لیٹ سے منسلک امریکا میں مقیم صحافی احمد نورانی نے حال ہی میں ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار اور ان کے رشتہ داروں کے بارے میں ایک تحقیقاتی رپورٹ شائع کی تھی۔ احمد نورانی کے دو بھائی محمد سیف الرحمن حیدر اور محمد علی بدھ کی علی الصبح اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ احمد نورانی نورانی کی والدہ آمنہ بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے دونوں بیٹوں کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار...
— فائل فوٹو جیکب آباد کے علاقے سومرا شاخ کے قریب 3 دکانوں میں آگ لگ گئی، جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کراچی: لیاقت آباد کی سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 دکانیں جل کر راکھکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع سپر مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ 35 دکانیں آگ سے متاثر ہوئی ہیں۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو باہر رکھے پیٹرول کی وجہ سے...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے کے بعد اس نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل روک لیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کے کئی علاقوں میں کچھ دیر پہلے سائرن بجے جس کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے یمن سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک لیا۔
ویب ڈیسک : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو بلوچستان قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سانحہ جعفر ایکسپریس نے صورتحال کو مزید عیاں کر دیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے چینی مافیا کو 53 ارب روپے سے نوازا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر بجلی پر پالیسی کون بنا رہا ہے؟ وزیراعظم کو چاہیے کہ سولر بجلی پر ابہام پیدا کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال انہوں نے کہا کہ...
اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024ء کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو...
پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ بلوچستان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل...
پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں پروازوں کے معاملے میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ائر سیفٹی کمیٹی 25 مارچ تک فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ترجمان کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور پاکستانی ایئرلائنز کا آڈٹ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کا لندن مانچسٹر اور برمنگھم کےلیے فلائٹ آپریشن پلان تیار ہے۔
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے ججز کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری ہوگی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لئے معاملہ زیر غور لایا جائے گا، اس حوالے سے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل...

سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس...

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ریلوے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پریکس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز (پریکس) اور جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز (جی ایم ڈبلیو ایس آئی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی موجودہ خدمات، ترقیاتی اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر اہم گفتگو کی گئی۔وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے آٹھ ہسپتال اور 44 ڈسپنسریاں ریلوے کے موجودہ و سابقہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، سستا اور شفا بخش علاج فراہم کر رہی ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران ان ہسپتالوں سے...
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ بڑے شہروں کے لیے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا جبکہ برطانوی ایئرسیفٹی پابندی ہٹانے سے متعلق اپنے فیصلے سے چند روز میں آگاہ کرے گی۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق فیصلے سے پاکستان سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرے گی۔ پی آئی اے 5 سال سے لگی پابندی ہٹنے کی صورت میں فوری طور پر برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن شروع کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے لندن مانچسٹر اور...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)یوٹیوب ویڈیوز دیکھ کر خود اپنا آپریشن کرنے کی کوشش کرنے والے 32 سالہ راجا بابو کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ کئی دنوں سے شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا اور متعدد ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود آرام نہ ملنے پر اس نے خود اپنا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھورا سے تعلق رکھنے والے راجا بابو نے یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھنے کے بعد ایک میڈیکل اسٹور سے دوائیں، جراحی کے اوزار، ٹانکے لگانے کا سامان اور بے ہوشی کے انجیکشن خریدے۔ بدھ کی صبح اس نے اپنے کمرے میں آپریشن شروع کیا، لیکن کچھ دیر بعد بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سےمتعلق درخواستوں پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔ سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیڈول کے علاوہ اور جیل مینوئل سےہٹ کربھی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ زیبا بختیار...
بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔ خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔ خاتون نے رات کو اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔ جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔ بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے...
امین الحق: فوٹو فائل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی، مشاورت کیلئے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکج پر وعدہ کیا تھا، ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔امین الحق نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم سے کیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کیلئے تقریبا 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔ چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا، سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے واقعات کی وجہ سے ان کا آنا ممکن نہیں تھا۔ ثناء اللہ...
لاہور میں کے علاقے ڈیفنس سے 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، 14 سال سے کام کرنے والی دو گھریلو ملازمائیں واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں، پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے گھر میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معمہ حل ہوگیا، گھر میں 14 سال سے ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ بناکر واردات کروائی ۔ پولیس کے مطابق واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ عثمان بٹ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دونوں خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے،...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم سے مذاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ سستی...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹیوں کا قومی سلامتی پر گھریلو اجلاس قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے حکومت، اپوزیشن اور ریاستی اداروں کا مشترکہ قومی ایکشن پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ صوبوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر طلب کیا جائے تاکہ صوبوں کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ ملک میں مہنگی بجلی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سستی بجلی کے لیے قوم عید کے بعد ایک بڑی تحریک کے لیے تیار...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے معاملے میں صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں وفاق، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت نے جوابات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جواب کے مطابق وفاقی حکومت نے قرآن پاک کی تعلیم کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، حکومت کو اپنا کام کرنے دیں، عدالت کیوں مداخلت کرے۔ انتہائی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 18مارچ 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان کی سنگین صورتحال اورموجود حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے، داخلی تحفظ یقینی بنانے اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے آزادو خود مختار اور جامع پالیسی بنائی جائے، امریکہ کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان اور افغانستان کے عوام کا ساتھ دیا جائے، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتے فاصلے کم کیے جائیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی نہ صرف پورے خطے بلکہ افغانستان اور پاکستان دونوں کے لیے نقصان دہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان ہر صورت میں بات چیت ناگزیر ہے، افغانستان اور پاکستان دونوں کے...
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر پنجاب اور سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سب پارٹیاں ملک مفاد میں بیٹھیں لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیکاٹ کرکے پیغام دیا کہ عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر غور کرے گی۔
اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں سیاسی ،معاشی اورسکیورٹی کی صورتحال زیرغورآئے گی۔ Post Views: 1
پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے، اس لیے شریک ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پشاور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پی ٹی آئی ان کیمرہ میٹنگ میں شرکت کرے گی۔ اس اجلاس کے حوالے سے تحریک انصاف کے بڑوں کا اجلاس ابھی ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی کا معاملہ ہے، اس لیے ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا...
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے تدارک کیلئے حکمت عملی بنانے اور قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں عسکری قیادت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے تناظر میں پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو طلب کیے جانے کا امکان ہے جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے لیے پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا، اعلیٰ عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی جبکہ اراکین کے سوالات کے جواب بھی دیے جائیں گے۔ اجلاس میں چیئرمین...
ویب ڈیسک: حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے...
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی نورا کشتی پر اتفاق ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں مستقل تقرری نہ ہونے سے حکومتی بدنیتی واضح ہوگئی۔ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، مہنگائی نظر آ گئی: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پیٹرول، بجلی اور گیس پر کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول لیوی میں 10 روپے اضافے سے صارفین...
کوئٹہ (نیوزڈیسک ) بلوچستان کے علاقے نوشکی کی قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکہ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعت،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ خبر کی تفصیل چند لمحوں میں شامل کی جائے گی ۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے...
ملی یکجہتی کونسل کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں، مادرپِدر آزاد، اسلام بیزار سیکولر طبقوں سے پاکستان کے اسلامی تہذیبی، نظریاتی سرحدوں کو خطرات درپیش ہیں لیکن حکمرانوں کا آئین سے انحراف کرتے ہوئے اسلام مخالف روِش، قانون سازی اور طرزِ حکمرانی زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی منڈی بہاالدین کی ڈونرز، معززین، وکلا اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ قومی قیادت کو اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ملک میں گہرے سیاسی بحرانوں کو حل کی منزل کی طرف لانا ہوگا۔ بار بار اتحادی سیاست کی بات کرنے سے سیاسی اتحادوں کی برکات بے ثمر، بے...
اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مارچ 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے جامع مسجد منصورہ میں خطابِ جمعہ، جماعتِ اسلامی منڈی بہاؤالدین کی ڈونرز، معززین، وکلاء اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پروگرام سے خطاب کیا۔ منصورہ میں ممبر صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما میجر غلام سرور نے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ماہِ رمضان میں پاکستان کو آزادی کی نعمت عطا ہوئی۔ پاکستان کی بقاء و استحکام اور ترقی کا ہر پہلو آئین کے نفاذ اور قرآن و سنت کے نظام کے ساتھ وابستہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے مقاصد اور اسلامی نظریہ حیات کی بنیادوں سے انحراف نے ملک و مِلت...
گزشتہ ماہ پاکستان آنے والی جاپان کی سابق پورن اسٹار رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر موجود تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کردیا ہے۔ رائے لل بلیک، جو کائے اساکرا کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے 2024 میں کوالالمپور، ملائیشیا کے دورے کے دوران اسلام کے بارے میں جانا اور پھر اسے قبول کرلیا۔ رائے نے ٹک ٹاک پر اپنے تبدیلی کے سفر کے بارے میں پوسٹ کیا اور سنگاپور کے پوڈ کاسٹر زار اسماعیل کے ساتھ بھی اس بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں کوالالمپور کے دورے کے دوران انہوں نے حجاب پہنا تھا کیونکہ...
کراچی: نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر...
جاپان(نیوز ڈیسک)جاپان کی معروف اداکارہ رائے لل بلیک نے نازیبا فلموں میں کام کرنے سے توبہ کرلی، اسلام قبول کرلیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سابق جاپانی فلموں کی فحش اداکارہ راے لِل بلیک نے فحش فلموں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک میں شرکت کی اپنی مختصر ویڈیو کلپس بھی شیئر کردیں۔ سابق جاپانی پورن سٹار رائے لِل بلیک سوشل میڈیا پر ملائیشیا میں رمضان المبارک گزارتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز سے تمام فحش تصاویر و ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔ رائے کائی اساکورا، جو ”رائے لِل بلیک“ کے نام سے آن لائن جانی جاتی ہیں، نے کوالالمپور کی مسجد میں روزہ افطار کرتے وہے اپنی ویڈیو...
جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔ مارک کرنی نے یہ عہدہ اُس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔ وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔ یاد رہے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کو جو ن تک کوئی منی بجٹ نہ لانے کے حوالے سے منا لیا، آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کااظہار،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ سیر حاصل مذاکرات کئے، آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کئے گئے اور تمام ضروری معاشی ڈیٹا فراہم کیا گیا۔پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہوگا۔ ٹیکنیکل سیشن کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات بھی آج مکمل ہو جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات طے ہے۔مذاکرات مکمل ہونے پر وفد اپنی جائزہ رپورٹ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقات کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دن 12 بجے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا ۔ عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی سے پوچھ کر بتائیں کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں۔عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کے بیان سے مطمئن نہیں ہوئی تو 3 بجے بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔ آئی جی اسلام آباد بانی...
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق مجوزہ رولز کا جائزہ لینے کے بعد فل کورٹ سے حتمی منظوری لی جائے گی، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980ء کے جائزے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ 4 رکنی ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ رولز 2025ء کا مسودہ تیار کر لیا، نئے رولز کا مسودہ چیف جسٹس پاکستان سمیت دیگر ججز کو بھجوا دیا گیا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق مجوزہ رولز کا جائزہ لینے کے بعد فل کورٹ سے حتمی منظوری لی جائے گی، چیف جسٹس کی ہدایت پر سپریم کورٹ رولز 1980ء کے جائزے کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کے رولز میں ڈیجیٹلائزیشن اور...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے ہسپتال مینجمنٹ، پروکیورمنٹ اینڈانوینٹری کنٹرول، فنانشل اینڈ ریسورس مینجمنٹ، بجٹنگ اینڈ فنانشل پلاننگ، ہیومن ریسورس اینڈ لیڈرشپ، ایتھکس اینڈ لیگل ایسپیکٹس اور کانفیلکٹ مینجمنٹ کے کورسز کا جائزہ لیا گیا۔ڈین آئی پی ایچ نے اس حوالے سے کورس آئو ٹلائنز سمیت دیگر تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال کے ایم ایس میں ایک لیڈر کی خصوصیات ہونی چاہئیں جو پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلے، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات عوام کی...

جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا
جعفر ایکسپریس حملہ: کچھ پی ٹی آئی سے منسوب سوشل میڈیا اکا ئونٹس سے غیر اخلاقی ٹویٹس کی گئیں، سلمان اکرم راجہ نے تسلیم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جعفر ایکسپریس حملے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر بانی پی ٹی آئی خود بھی غم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع سیاست کا نہیں بلکہ غم بانٹنے کا ہے اور ہم شہدا کے لیے دعا گو ہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ پی ٹی آئی سے منسوب...
—فائل فوٹو لاہور پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں پولیس اہلکار کو دورانِ ڈکیتی قتل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار قربان علی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتارکراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزم ڈکیتی اور قتل کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول قربان ڈی آئی جی آپریشنز کی پی آر او برانچ...
مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات پر کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مفاہمتی کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا، اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام تائمز۔ پنجاب میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی تحفظات دور کرنے کیلئے دونوں جماعتوں کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان رابطے بحال ہونے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ...
حسن علی: لیاقت بلوچ کاوزیرریلوےحنیف عباسی سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاقت بلوچ کی جعفرایکسپریس ٹرین کوہائی جیک کرنےکےاندوہناک سانحہ کی مذمت کی۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حنیف عباسی کو ٹیلی فون کیا، وفاقی وزیرریلوےحنیف عباسی کا کہنا تھا کہ کئی مسافر ابھی تک یرغمال ہیں،مسافروں کو باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے ۔لیاقت بلوچ نےریلوےپریم یونین کےصدرشیخ محمدانورکو بھی فون کیا، لیاقت بلوچ نےٹرین ڈرائیورامجدیاسین کی شہادت پرلواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت