راولپنڈی:

تھانہ صدر بیرونی  کے علاقے میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات میں پمپ ملازم ہی ملوث نکلا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

حکام کے مطابق 3 روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں پیٹرول پمپ اسٹاف 19 لاکھ 22 ہزار روپے سے زائد نقدی بینک میں جمع کروانے جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح ملزمان نے نقدی چھین لی اور فرار ہو جانے میں کامیاب رہے۔

سنگین واردات کا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر واردات کا مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل ذرائع اور ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے تفتیش شروع کی تو واردات میں پیڑول پمپ کے اپنے فیضان نامی ملازم کے ساتھی انظر گل عرف بورہ (افغان شہری) کے ساتھ مل کر واردات کرنے کا انکشاف ہوا جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تمام رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے ڈاکوؤں سے برآمد کی گئی رقم مدعی کے حوالے کر دی۔

ڈکیتی کے ملزمان کی قلیل وقت میں گرفتاری اور 100 فیصد برآمدگی پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ  سکتے، ملزمان کو تمام شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری جانب، ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد رقم کی برآمدگی پر مقدمہ کے مدعی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے لیے اظہار تشکر بھی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ

فائل فوٹو

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔ 

گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔

گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • طبی عملے کا قتل ’سریع سزائے موت‘ تھی، غزہ سول ڈیفنس
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی