اسلام آباد: دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ 2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ( شوہر ) کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پیٹی میں قتل کر
پڑھیں:
فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کرلیا، اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کو کیانی روڈ بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔
دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ، اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔