صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کوطلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 7 اپریل ، 2025 بروز پیر شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
قومی اسمبلی کا 7 اپریل کو ہونے والا اجلاس سولہویں قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہو گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے قومی اسمبلی کا اجلاس صدر مملکت
پڑھیں:
صدرمملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، 2دن قیام کا امکان
لاہور: ( نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری کا لاہور میں دو روز تک قیام کا امکان ہے۔
آصف علی زرداری نے گزشنہ روز نجی مصروفیات کے باعث دورہ لاہور ملتوی کر دیا تھا، آصف علی ز رداری کل لاہور میں پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے گھر جائیں گے۔
صدر مملکت ثمینہ گھرکی کے گھر سے بلاول ہاؤس چلے جائیں گے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی 4 روز سے لاہور میں ہیں۔
آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے کارکنوں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت کو پنجاب کی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔