پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔
اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
پی آئی اے میں نجکاری سے قبل نیا عہدہ تخلیق
سٹی 42: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ادارے میں نیا عہدہ تخلیق کرلیا گیا ۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے میں چیف سینٹرل کنٹرول کا نیا عہدہ تخلیق کی گیا ۔ سینئر جی ایم ذوالفقار خان کو چیف سینٹرل کنٹرول مقرر کردیا گیا۔
یہ نئی ایگزیکٹو پوزیشن مرکزی کنٹرول اور موٹر ٹرانسپورٹ کے کام کی نگرانی کرے گی۔ نئی پوزیشن اور تقرری کی پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منظوری دی تھی
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
پی آئی اے کے سی ای او کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔