محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کیلئے فراڈ عناصر کیخلاف ایکشن لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی اے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلے لکھ دیا ہے۔ جس میں اسلحہ لائسنس کے حوالے سے بوگَس ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی گئی ہے۔
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔
سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے کیلئے "پنجاب آرمز لائسنس مینجمنٹ ویریفیکیشن سسٹم کے نام سے جعلی ویب سائٹ رپورٹ ہوئی ہے۔ فراڈ عناصراسلحہ لائسنس کے اجراء کی آڑ میں شہریوں سے بھاری رقم کی ڈیمانڈ کرتے ہیں۔ ایسے غیرقانونی پلیٹ فارمز اپنے نام اور انداز سے سرکاری ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ فراڈعناصر مختلف موبائل نمبر اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی استعمال کررہے ہیں، جنہیں بند کروایا جا رہا ہے۔ پی ٹی اے اور ایف آئی اے مکمل چھان بین کرکے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کے اجراء نئے اسلحہ لائسنس
پڑھیں:
رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yash Raj Films (@yrf)
رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر فلم ہے۔ ہم اپریل 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ اس کردار کو نبھانا میرے لیے ان تمام بے آواز اور بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے خراج تحسین ہے جو ہماری حفاظت کے لیے روزانہ جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ مردانی سیریز کا آغاز 2014 میں ہوا تھا، جب پہلی فلم ریلیز ہوئی۔ مردانی 2 سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔