پی آئی اے کی نجکاری، اہداف پر غور کے لیے اجلاس آج طلب
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا
پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی
پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے
اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ اجلاس میں غور ہوگا۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 اپریل 2025ء ) خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن کئے، آپریشن میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے۔(جاری ہے)
اسی طرح سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کاروائی کے دوران ایک خوارج کا سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکر ان کو ہلاک کردیا گیا۔
ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوانتہائی مطلوب تھا۔ ہلاک سرغنہ دہشتگردی کی کاروائیوں اور بے گناہوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔