1 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لیاقت بلوچ—فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی صارفین سے مذاق ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے حالات پر قومی کانفرنس بلانے میں مجرمانہ غفلت کر رہی ہے، گوادر میں مسافروں کی شناخت پر قتل قابل مذمت اور انسانیت پر بڑا ظلم ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی بلوچستان کے حالات پر 14اپریل کو قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم قرضوں کے خاتمے کے بجائے قرضے بڑھانے کے لیے جان لڑا رہے ہیں جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ
پڑھیں:
جمعیت اتحاد العلما کراچی کا وفد ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید کی سربراہی میں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کررہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار