صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب انگلینڈ میں علاج مکمل کرانے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، پی سی بی اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا جس کے بعد ہی ان کی پی ایس ایل میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔
صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا، وہاں ان کا تین ماہ ری ہیب کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
صائم ایوب گزشتہ روز لاہور پہنچے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد فیصلہ ہوسکےگا کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں۔
اگر صائم نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تو وہ پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے اور بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔
صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ حوصلہ افزا قرار دی گئی ہے۔
شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سری لنکن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، این ڈی ایم اے کی جانب سے 12 ٹن امدادی سامان پر مشتمل تیسری کھیپ جمعرات کے روز کولمبو پہنچا دی گئی۔کولمبو ایئرپورٹ پر سری لنکن حکام نے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی اس امدادی کھیپ کو باضابطہ طور پر وصول کیا، امدادی سامان میں ببل میٹ، مچھر دانیاں، گدے، بیڈ شیٹس، ٹینٹ اور ترپالیں شامل ہیں جنہیں متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کے طور پر تقسیم کیا جائے گا۔حکومتِ پاکستان این ڈی ایم اے کے تعاون سے اپنے برادر ملک سری لنکا میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور پوری قوم اپنے سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔