قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر پنجاب اور سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سب پارٹیاں ملک مفاد میں بیٹھیں لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیکاٹ کرکے پیغام دیا کہ عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان تو کہتے تھے کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، انہوں نے اپنے دور میں طالبان کو فنڈز بھی دیے، اور تحریک بائیکاٹ آج بھی اپنی روش پر قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی، آج وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، اور پی ٹی آئی مفادات کی سیاست کررہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی والے سیکیورٹی فورسز کا مورال گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اپنے دور میں عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس بسایا۔

پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی، شرجیل میمن

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کردیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کی لہر کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، افسوس خود کو سب سے بڑی جماعت کہلانے والی پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ اس وقت ملک کو دہشتگردی کا بڑاچیلنج درپیش ہے، پی ٹی آئی اجلاس میں شریک ہوکر اپنا مؤقف سامنے رکھ سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشتگردی کا شکار رہی ہے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی طرف سے پاکستان کے بیانیے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی سندھ اسمبلی شرجیل میمن عدم شرکت عظمیٰ بخاری قومی سلامتی اجلاس وزیر اطلاعات پنجاب وزیر اطلاعات سندھ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی سندھ اسمبلی شرجیل میمن عدم شرکت قومی سلامتی اجلاس وزیر اطلاعات پنجاب وزیر اطلاعات سندھ وی نیوز انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات قومی سلامتی اجلاس میں پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی عدم شرکت کے ساتھ

پڑھیں:

پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کریگا: رانا ثنا

لاہور (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر نہروں کا معاملہ کونسل آف کامن انٹریسٹس میں کیوں لے جائیں؟، ایک نہر پر ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے تو باقی نہریں کہاں ہیں، کوئی ان کی بات کیوں نہیں کرتا۔ پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی نہیں چوری کرے گا اور یہ معاملہ تمام فریقین کے اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی والوں کو تعاون کرنا چاہیے، وہ جن 6 لوگوں کو ملاقات کے لیے بلائیں، ان کے علاوہ کسی کو جیل جانے کی ضرورت نہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی وجہ یا مطالبہ دہشتگردی کا جواز نہیں بن سکتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشتگردوں نے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں اور انہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی حمایت اور فنڈنگ حاصل ہے۔ دہشتگرد دشمنوں کے ساتھ مل کر خیبرپی کے اور بلوچستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے چاہئیں، پچھلے 5 سے 6 سال کا ریکارڈ دیکھ لیں کون سیاسی مذاکرات سے انکار کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر معاملات پر بات کرنی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں باعث عزت اور قابل احترام ہیں لیکن بتایا جائے میڈیا میں خبر بنانے کے لیے یہ سارا کھیل رچایا جا رہا ہے۔ حج کے انتظامات کے حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ غلطی ہماری ہے یا وزارت کی، اس پر جزا و سزا بعد میں کر لیں فی الحال حاجی بھیجیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ وزیراعظم کے سامنے مسئلہ اٹھایا جائے اور ایک اعلی سطحی کمیٹی بنا کر سعودی عرب بھیجی جائے تاکہ معاملہ حل ہو۔

متعلقہ مضامین

  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مسائل بات چیت سے حل کرنے اور ساتھ چلنے پر اتفاق
  • نہروں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیں گے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
  • پنجاب سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی چوری نہیں کریگا: رانا ثنا