اسلام آباد ہائیکورٹ : عمران خان کی جیل ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں سےمتعلق درخواستوں پر سماعت کی۔بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان شامل تھے۔
سماعت کےدوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شیڈول کے علاوہ اور جیل مینوئل سےہٹ کربھی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں،
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سےملاقات کرنے والوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
زیبا بختیار نے سالوں بعد پھر سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سلطان محمد گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیونگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ہنڈائی الینٹرا ہائبرڈ 2025 کی ٹیسٹ ڈرائیو کے خواہاں ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے
سلطان محمد گولڈن نے 2022 میں قائم تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑتے ہوئے مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1 منٹ 15 سیکنڈز کا تھا، جو ایک امریکی اسٹنٹ مین نے قائم کیا تھا۔
ریکارڈ توڑنے کے بعد شائقین کی جانب سے سلطان محمد گولڈن کو بھرپور داد اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ سلطان گولڈن نے ریورس ڈرائیونگ میں ریمپ جمپ کا دوسرا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیو کے دوران ریمپ جمپ کامیابی سے مکمل کر کے ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
دوسرا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر بھی شائقین نے سلطان محمد گولڈن کی مہارت اور جرات کو سراہا اور زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سلطان محمد گولڈن