برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس، پی آئی اے نے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ بڑے شہروں کے لیے پروازوں کا منصوبہ فائنل کرلیا جبکہ برطانوی ایئرسیفٹی پابندی ہٹانے سے متعلق اپنے فیصلے سے چند روز میں آگاہ کرے گی۔
برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق غور کیا گیا۔
اجلاس کے حوالے سے بتایا گیا کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی آئندہ چند روز میں پاکستانی ائیرلائنز کے متعلق فیصلے سے پاکستان سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرے گی۔
پی آئی اے 5 سال سے لگی پابندی ہٹنے کی صورت میں فوری طور پر برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا آپریشن شروع کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے لندن مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن پلان فائنل کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر تحفظات ہیں، امید ہےکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ نون لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔