اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز (پریکس) اور جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز (جی ایم ڈبلیو ایس آئی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی موجودہ خدمات، ترقیاتی اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر اہم گفتگو کی گئی۔

وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے آٹھ ہسپتال اور 44 ڈسپنسریاں ریلوے کے موجودہ و سابقہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، سستا اور شفا بخش علاج فراہم کر رہی ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران ان ہسپتالوں سے 240194 آؤٹ ڈور مریض مستفید ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اداروں میں لیب ٹیسٹ، ایکسرے، الٹراساونڈ اور دیگر بنیادی طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں، جو صحت کے شعبے میں ریلوے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے ہسپتالوں کی گنجائش کو مزید بڑھانے، جدید سہولیات فراہم کرنے اور موجودہ عمارتوں کو جدید طرز پر ازسرنو تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت کی، تاکہ ملازمین کو مزید مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے امکان پر بھی غور کرنے کی ہدایت دی، تاکہ جدید طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کے انتظامی امور کو بہتر بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وزیر کو بتایا گیا کہ جی ایم ڈبلیو ایس آئی کے تحت اس وقت ۱۴ اسکولز اور ایک کالج مختلف ریلوے کالونیوں میں تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان تعلیمی اداروں میں ریلوے ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر نے ان اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور تدریسی معیار کو بڑھانے کی ہدایت کی، تاکہ ریلوے خاندانوں کے بچوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

اجلاس میں پریکس کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر حنیف عباسی نے پریکس کی مشاورتی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کو اخراجات میں کمی، شفافیت اور واضح، قابلِ پیمائش اہداف کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ اس کے نتائج مزید نمایاں اور مؤثر ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جون 2025 میں پریکس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے وڑن کی تکمیل کے لیے اداروں کی استعداد کار کو بڑھانا اور خدمات کو مؤثر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پریکس اور جی ایم ڈبلیو ایس آئی دونوں اداروں پر زور دیا کہ وہ آنے والے دنوں میں واضح کارکردگی اور نتائج کے ساتھ سامنے آئیں۔اجلاس میں چیئرمین ریلوے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اجلاس میں انہوں نے پریکس کی

پڑھیں:

گندم نرخوں کو مدنظر رکھ کر کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جائے،راناتنویرحسین

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کےمفادکومدنظررکھ کرقیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے،کسان کا استحصال کسی طرح بھی پا کستان کے مفاد میں نہیں ہے۔
رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں کھادوں کی موجودہ قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر موصوف نے کھاد کی قیمتوں کے تعین کے لیے تمام شرکاء سے تجاویز طلب کیں اور کہا کہ حکومت کسانوں کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہوئے قیمتوں کا تعین کرنا چاہتی ہے۔
رانا تنویر حسین نے واضح کیا کہ کسان کا استحصال کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں اور اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے کسان بورڈ کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ زراعت کے شعبے کو مستحکم بنایا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جانا چاہیے تاکہ کسان کو براہ راست فائدہ پہنچے،نجی فرٹیلائزر کمپنیوں کی جانب سے دی گئی سفارشات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ پالیسی سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی آواز شامل ہو۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • گندم نرخوں کو مدنظر رکھ کر کھاد کی قیمتوں کا تعین کیا جائے،راناتنویرحسین
  • ہیٹ ویو کے خطرات؛ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کب ہوں گی؟
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • ریلوے انتظامیہ کے کھوکھلےدعوے، کارکردگی کھل کرسامنے آگئی
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
  • وزیراعظم کا زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم، زرعی خودکفالت کے لیے جامع حکمتِ عملی پر زور
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس