قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو طلب کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 8 کیلئے تقریبا 2 ارب رقم کی تقسیم نہ ہونے سے متعلق آڈٹ پیرا کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے بریفنگ دی کہ پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان یہ رقم تقسیم نہیں کی گئی۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ کیا چیئرمین پی سی بی کو آج کمیٹی میں نہیں ہونا چاہئیے تھا، سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے واقعات کی وجہ سے ان کا آنا ممکن نہیں تھا۔

ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے وزیر داخلہ بیرون ملک ہیں یہاں نہیں ہیں، ایسے حالات میں وہ وزیر داخلہ کا رول بھی ادا نہیں کر رہے، نگران سیٹ اپ میں غیر قانونی طور پی سی بی کو کابینہ کے ما تحت کیا گیا۔

سیکریٹری کابینہ نے کہا کہ  مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ وزیر داخلہ ملک میں ہیں باہر نہیں ہیں۔

سید نوید قمر  نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے بغیر ہم نے آڈٹ پیرا نہیں سن سکتے، جب کہ سنیٹر فوزیہ ارشد بولیں کہ آپ چیرمین پی سی بی کو طلب کریں، اس پر چیرمین پی اے سی نے کہا کہ آپ چاہتی ہیں میں باقی عمر جیل میں گزاروں؟

سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پریولیج موشن کے علاوہ آپ کے پاس بھی بہت سے اختیارات ہیں، اگر ایک بار بندہ بلانے پر نہ آئے تو آپ نوٹس بھیج سکتے ہیں، آپ سول جج کے اختیارات کے تحت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر سکتے ہیں۔

پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کر لیا۔

چیئرمین پی اے سی  نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں سنا ہے کہ 29 ارب کا خرچہ ہوا اور آمدن ایک ارب کے لگ بھگ ہوئی۔

چیف فنانس افسر پی سی بی نے کہا کہ یہ بات درست نہیں، یہ ٹورنامنٹ آئی سی سی کا تھا، آئی سی سی کا چیمپئینز ٹرافی کا بجٹ 7کروڑ ڈالر تھا۔

ارکان پی اے سی نے سوال اٹھایا کہ وہ پیسہ کس کا تھا جو اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش پر لگا، پی اے سی نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی پی اے سی نے اجلاس میں کو طلب کر نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویب ڈیسک:برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

 کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

 عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہا اور کہا کہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کی منظم نگرانی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔

  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزارت داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی۔

 دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کے لیے ایک مضبوط اور مستقل مشترکہ میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

  انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟

 محسن نقوی نے عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستانی زائرین کو دی جانے والی روایتی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

 عراقی وزیر داخلہ نے ملاقات میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے تاکہ زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

موٹروے ایم 5 بند

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: ہندو برادری کی جانب سے بھارتی وزیر داخلہ کے بیان کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • پشاور: وزیر اعلیٰ کے دورے میں پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • تھری سٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہونگے، نیئر بخاری
  • جلد پاکستان کا دورہ کروں گا :عراقی وزیر داخلہ
  • پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا دینی حکم‘ ذمہ داری: وزیر مذہبی امور
  • وزیراعلیٰ کے پی کا لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ، اپنا تعارف نہ کروانے پر ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس
  • پارلیمنٹ میں "ووٹ چوری" پر وزیر داخلہ امت شاہ کا جواب انکی گھبراہٹ ظاہر کررہا ہے، راہل گاندھی
  • وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اردن کے ہم منصب سے ملاقات
  • نیپرا کے ٹیرف تعین کرنے کیخلاف اپیلیں، آئینی عدالت نے بجلی کمپنیوں سے جواب مانگ لیا