جسٹس سردار سرفراز ڈوگر  نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی بطور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ہوئی۔تقریب میں جسٹس سردار سرفراز نے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد، بلوچستان ، سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے قائم مقام چیف جسٹسز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔اس سے قبل سپریم کورٹ کے نئے چھ مستقل اور ایک قائم مقام جج نے حلف اٹھایا م چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تمام ججوں سے حلف لیا تھا۔بعد ازاں جسٹس محمد جنید غفار نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس سید محمد عتیق شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھایا تھا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جسٹس جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے حلف لیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر

اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر جلد از جلد ’ایم ٹیگ‘ لگوالیں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ایم ٹیگ کی حامل گاڑیوں کو نیا ای ٹیگ لگانے کی ضرورت نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کی وضاحت

ڈپٹی کمشنر آفس سے سوشل میڈیا پر پبلش کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے تمام انٹری پوائنٹس اور مختلف شاہراہوں پر ایم ٹیگ ریڈرز کی انسٹالیشن مکمل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا کہ اب بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جا سکے گی جس پر شہریوں کو قانونی دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ جلد از جلد اپنی گاڑی پر ایم ٹیگ لگوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد اسلام آباد انتظامیہ اسلام آباد ایم ٹیگ

متعلقہ مضامین

  • ڈگری کیس: جسٹس طارق کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونیکا امکان
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • شکارپور ؛ ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین میں تصادم، 15 افراد زخمی
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان کی انقلاب منچہ کے ترجمان پر فائرنگ کی مذمت
  • بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
  • خاتون بازیابی کیس:یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں‘ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • یوٹیوبر رجب بٹ کا بگ برادر کون ہے؟
  • سندھ ہائیکورٹ، اِی چالان کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد